
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ایک شخص نے 2021 میں انہیں یا شاہد خاقان عباسی کو وزیرِاعظم بنانے کی پیشکش کی تھی، جس پر انہوں نے کہا وہ وزیراعظم کے عہدے کے امیداور نہ تھے اور نہ ہیں، البتہ شاہد عباسی کو بنانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر دفاع نے انکشاف کیا کہ جب وہ قید میں تھے تو انہیں بھی وزیراعظم بننے کی پیشکش کی گئی تھی۔
خواجہ آصف کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آگیا، معید پیرزادہ نے لکھا صرف ایک چیز کلیر ہے، کہ خواجہ آصف صاحب نے اس عجیب و غریب انٹرویو کے ذریعے آرمی چیف کو پیغامُ دینے کی کوشش کی ہے! مگر آگے کچھ کلیر نہیں ہے، یہ بھی سو فیصد نہیں پتہ کہ خواجہ صاحب کس کے ساتھ ہیں، نواز شریف کے ساتھ یا شہباز کے ساتھ؟
انہوں نے مزید لکھا کیا نواز شریف کو یہ دھڑکہُ لگا ہوا ہے کہ شہباز شریف نے آرمی چیف پہ یہ ثابت کر دیا ہے کہ مجھ جیسا تابعدار کو نہیںُ ہے اور بھائ صاحب پہُ بھروسہ نہیں کیا جا سکتا؟ کیا یہُ انٹرویو بلیک میلنگ کی پہلی کڑی ہے؟ اگر اس سے بات نہ بنی تو پھر مزید چالاکیاںُ لی جا سکتی ہیں؟
معید پیر زادہ نے لکھا کچھ چیزیں تو نظر آتی ہیں، شہباز شریف کسی ممکنہ الیکشن کے بعد بھی وزیراعظمُ بننا چاہتے ہیں اور یہ نواز شریف اور مریمُ کے ساتھ فالٹ لائن ہے، آرمی چیف بھی بہت دیر تک کنگ میکر رہنا چاہیں گے، زرداری اور بلاول کو بھی ایڈجسٹ ہونا ہے اور سڑک پہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، اس ساری صورتحال میں نواز شریف کی بارگیننگ پاور سب سے کمزرو ہے، چھوٹے بھائی کو وزیراعظم بنانا خاصہ مہنگا پڑ گیا؟
https://twitter.com/x/status/1685411765855911936
عامر ضیا نے لکھا خواجہ آصف نےتمام پردے گرا دیئے۔ انکے بیان کےمطابق جنرل قمرجاوید باجوہ نےحکومت پلیٹ میں رکھ کر شہباز شریف کےسپرد کردی۔ یہ کھلا راز باضبطہ طور پر ظاہر کرکے انھوں نے پاکستانی جمہوریت کی اوقات بھی ظاہرکردی اور فوجی اسٹیبلیشمنٹ پر کیچڑ بھی اچھال دی۔۔۔یعنی کہ #خواجہ_آصف کسی مشن پر ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1685535508640718848
فیاض راجہ نے لکھا پاکستان کے موجودہ وزیر دفاع اور جی ایچ کیو کے باس خواجہ آصف کے بقول،عمران خان کی حکومت گرانے کے لئے نواز لیگ اور جنرل باجوہ کے درمیان اپریل 2019 سے رابطے تھے،واضح رہے کہ موجودہ آرمی چیف جنرل عاصم، اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی تھے،اب ہم خواجہ آصف کے اس انکشاف کا کیا مطلب سمجھیں؟
https://twitter.com/x/status/1685412361749049344
ایک صارف نے لکھا خواجہ آصف نے فوج پر ایک بہت سنگین غداری کا الزام لگایا ہے، پھر بھی ڈی جی آئی ایس پی آر نے جواب نہیں دیا۔ اس کا مطلب ہے کہ سیالکوٹی بھنڈ سچ بول رہا ہے؟اگر عمران خان یہی بیان دیتے تو ڈی جی آئی ایس آئ پریس کانفرنس کرنے آجاتے اور عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرواتے۔
https://twitter.com/x/status/1685285555775414272
ملیحہ ہاشمی نے لکھا خواجہ آصف اتنے سچائی پسند نہیں جو اچانک انکشاف فرمایا کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں عمران خان کی حکومت آنےکے آٹھ ماہ بعد ہی اقتدار کی آفر کر دی۔یہ ضرور ایک شاطرانہ چال ہے۔ عمران خان کو خواجہ آصف کی اس گفتگو کے وقت پر غور کرنا چاہئے،خواجہ صاحب اتنے حق گو تھے تو 2019 میں کیوں نہ بولے؟
https://twitter.com/x/status/1685327591170039808
شہباز گل نے لکھا یہ انکشاف جو خواجہ آصف آج کر رہے ہیں پچھلی تین تقریروں میں بیان کر چکا ہوں،آخری تقریر ایک مہینہ پہلے ڈیلس ٹیکسس میں ڈاکٹروں کے اجتماع سے کی تھی،
https://twitter.com/x/status/1685239588745248768
جنید نے لکھا خواجہ آصف اپنے انٹرویوز میں اسٹیبلشمنٹ کو گندا کر رہا ہے ۔۔۔۔۔لگتا ہے ان بن شروع ہو چکی ہے انکی آپس میں ان انٹرویوز کا بظاہر مقصد یہ لگتا ہے کہ تحریک انصاف والے اسٹیبلشمنٹ پر مذید مشتعل ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1685278059690356736
سعید بلوچ نے لکھا مجھے نہیں معلوم حکومت کے خاتمے کے نزدیک خواجہ آصف کیوں ایسے راز اگل رہے ہیں جو خود ان کی سیاسی جماعت کے خلاف جا رہے ہیں لیکن جو کوئی بھی یہ کروا رہا ہے وہ بہت سے لوگوں کی گردن کے گرد پھندا کَس رہا ہے، خواجہ آصف کی باتیں محض ہوائی فائرنگ نہیں ہو سکتی بلکہ نپی تلی منصوبہ بندی ہے،
https://twitter.com/x/status/1685322747197444096
ارم زعیم نے لکھا خواجہ آصف اسٹیبلیشمینٹ کا بیانیہ، ہمارا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں “ کو سر بازار ایکسپوز کر رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1685316641989574656
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khajwahasiahaa.jpg