
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افغانستان کےدورے کے حوالے سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو پارلیمنٹ بلانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی 6 سے 8 مہینوں میں نہیں آئی ہے، جنہوں نے ان دہشت گردوں کو یہاں لاکر بسایا ہے وہ پارلیمنٹ میں آکر جواب دیں۔
انہوں نے جنرل فیض حمید کو حالیہ سیکیورٹی معاملات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ کابل کے سرینا ہوٹل میں سرینا ہوٹل میں ہاتھ میں چائے کا کپ اٹھا کر کہا گیا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے اپنےدورہ افغانستان کے دوران افغان طالبان، سربراہ حزب اسلامی گلبدین حکمت یار سے بھی ملاقات کی تھی، ان ملاقاتوں میں افغانستان میں حکومت کے قیام کیلئے درپیش مسائل، اقتصادی و سیکیورٹی معاملات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawajasiaha.jpg