Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
حامد میر آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں جہاں وہ ہارورڈ یونیورسٹی کے پاکستانی سٹوڈنٹس اور اوورسیز پاکستانیز سے مل رہے ہیں۔
انہوں نے ایک پاکستانی ندیم حسین کا انٹرویو کیا ، حامد کیر کے مطابق ندیم حسین پاکستان کے نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل ہے اس کا تعلق کراچی کی ایک کچی آبادی ابراہیم گوٹھ سے ہے وہ اپنی محنت سے آئی بی اے کراچی تک پہنچااب امریکا سے پی ایچ ڈی کر رہا ہے
حامد میر کا کہنا تھا کہ میں نے پوچھا پاکستان واپس جاؤ گے یا نہیں؟ جواب دیا کہ آزادئ اظہار پرپابندی ختم ہو جائے تو واپس ضرور جاؤنگا
https://twitter.com/x/status/1916944520266322132
اس پر خواجہ آصف سامنے آگئے اور کہا کہ میر صاحب وطن سے محبت و وابستگی غیر مشروط ھوتی ھے اچھے برے موسم کی پابند نہیں ھوتی۔ ان صاحب کو امریکہ رہنے دیں واپس آنے کی ضرورت نہیں۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویسے امریکہ میں اظہار رائے پہ پابندیاں بے شمار ھیں۔ ذرا اسرائیل یا صیہونیوں کے بارے ذرا موصوف رائے کا اظہار کرکے دیکھیں۔۔ وہاں کی اسٹیبلیشمنٹ کے خلاف باتیں کرنے کی ٹرائ کر کے دیکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیا ھو رہا ھے ہارورڈ یونیورسٹی میں۔ جنہیں وطن واپس آنا ھوتا ھے وہ آتے ھیں اور سرد گرم برداشت بھی کرتے ھیں ۔ آپ بھی اس ملک میں رہ رہے ھیں میں بھی رہ رہا ھوں۔ آزادی سے راۓ کا اظہار کرتے ھیں اور اسکے نتائج کا سامنا بھی کرتے ھیں اسطرح چولاں نہیں مار تے
https://twitter.com/x/status/1917296667654775063
اسکے جواب میں حامد میر نے کہا کہ خواجہ صاحب آئین کے ساتھ وفاداری بھی غیر مشروط ہوتی ہے جو آئین کا وفادار نہیں وہ پاکستان کا وفادار نہیں آزادی اظہار کو آئین نے تحفظ دیا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ حال یہ ہے کہ آپ کی حکومت نے ایکس پر پابندی لگا رکھی ہے آپ اورمیں وی پی این کے ذریعہ ایکس استعمال کرتے ہیں اور پابندی کا مذاق اڑاتے ہیں ہم دوسروں کو حب الوطنی کے لیکچر نہ ہی دیں تو بہتر ہے
https://twitter.com/x/status/1917353310862074132
Last edited by a moderator: