
پاکستان میں جہاں خواتین کو ہراساں اور ریپ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہیں کچھ افراد ان تمام واقعات کا ذمہ دار خواتین کے لباس کو ٹھراتے ہیں،اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان زیرموضوع رہا اور اب اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی اپنے رائے کا اظہار کردیا، اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ خواتین چاہے جیسا بھی لباس پہنیں، وہ اپنے اعمال جب کہ مرد اپنی نظروں اور اعمال کا حساب دیں گے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں حمزہ علی عباسی سے جب خواتین کے لباس اور معاشرے پر بات کی گئی تو انہوں ںے واضح کیا کہ ہر شخص کو اپنی نیتوں کا جواب دینا ہے،کوئی کسی کے اعمال کا ذمہ دار نہیں، خواتین جو چاہے پہنیں انہیں اپنے اعمال کا جواب دینا ہے اور مرد کو اپنی نگاہوں کا حساب دینا ہے۔
انٹرویو میں اداکار سے خواتین کے لباس پر وزیر اعظم کے بیان سے متعلق بھی پوچھا گیا، جس پر حمزہ علی عباسی نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے،کسی حد تک کی وزیر اعظم کی بات ٹھیک تھی، ان کا اشارہ مغربی معاشرے کی عکاسی پر تھا۔
اداکار نے کہا کہ عمران خان بتانا چاہتے تھے کہ مغربی معاشرے میں جو عریانیت ہے وہ ہمارے معاشرے میں قابل قبول نہیں،حمزہ علی عباسی نے بات جاری رکھتے ہوئے واضح کیا کہ مغربی ممالک میں تو لوگ اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے ڈانس کلبزجاتے ہیں اور ہمارے معاشرے کے لوگ خواتین اور بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔
دوسری جانب اپنے انٹرویو میں اداکار نے اپنی کتاب کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیں، انہوں نے کہا کہ جلد ہی ان کی کتاب آنے والی ہے جس سے لوگوں کو ان تمام سوالوں کے جوابات مل جائیں گے،سو صفحات پر مشتمل کتاب کوانہوں نے ایک دستاویز کا نام دیا ہے،جس میں انہوں نے دوسرے رائٹرز سے بھی مدد لی ہے،حمزہ علی عباسی کی کتاب میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے کیوں مذہبی راہ اختیار کی اور ان کی زندگی میں ایسے کون سے واقعات آئے جن سے تبدیلی ممکن ہوئی؟
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/S7rPFfS/hamza.jpg