خلیجی ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے سوشل میڈیا پر مہم کیوں؟

ass1m1.jpg


عرب ممالک میں سوشل میڈیا پر بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کیلئے مہم زور و شور سے جاری ہے جس کا مقصد بھارتی شہر آسام میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر آسام میں ایک مسلمان شخص پر کیے گئے مظالم کے ایک تازہ ترین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ،

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی دنیا بھر میں موجود مسلمانوں نے ایک بار پھر بھارتی حکومت کے مسلم کش اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

120720477_sagheerr.jpg


برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے مسلمانوں میں آسام میں ہونے والے مظالم کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اسی طرح عرب ممالک میں رہنے والے مسلمانوں نے بھی بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کرناشروع کردیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1441793685390127122
رپورٹ کے مطابق عرب ممالک کے سوشل میڈیا پر ہیش ٹیگ" بھارت مسلمانوں کو قتل کرتا ہے" سمیت بھارت مخالف متعدد ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں جن کا مقصد بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں بے نقاب کرنا اور بھارت کو مسلمانوں کے قتل عام کو بند کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

120718052_capture.jpg


یادرہے کہ آسام کی حکومت کافی عرصے سے لاکھوں افراد کی کچی بستیوں سے علاقہ خالی کروانے کی مہم چلائے ہوئے ہے جس میں ہونے والے تصادم میں ایک شخص ہلاک ہوا جس کی لاش سے بے حرمتی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
عرب کے حکمران لمبھی نیند سو رہے ہیں. ان کو الله بے یاد نہی . ان کا انجام اچھا نہی ہونا
 

Back
Top