
جیونیوز کے مشہور ڈرامہ سیریل خدا اور محبت میں فیروز خان نے ناکام عاشق کا کردار نبھایا، محبت نہ ملنے پر ملنگ بن گیا، اور ملتان کا لڑکا بھی محبت میں فیل ہوا تو ڈرامے سے متاثر ہوکر جوگی بن گیا۔
اردو پوائنٹ کی رپورٹ کے مطابق عظیم اللہ قریشی میٹرک کا طالبعلم اور ایک کاسمیٹکس شاپ کا مالک ہے،یہ ہر جمعہ کے روز حضرت شاہ شمس تبریز کے مزار پر آ کر بیٹھ جاتا ہے اور اپنی محبت کی یاد میں گم ہوکر تسبیح پڑھتا رہتا ہے کہ جس طرح ڈرامے خدا اور محبت کے کردار فرہاد کو اس کی محبت کا دیدار کروا دیا اسے بھی یوں ہی ملوا دے۔
اس حوالے سے جب عظیم سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ اور اس کی محبت اسکول ساتھ پڑھتے تھے، محبت نے بے وفائی کی اور کسی اور سے شادی کرلی، لیکن میں نے اس سے عشق کیا ہے، اب اس مزار سے جب ہی اٹھوں گا جب اس کا دیدار ہوجائے گا۔


عظیم قریشی مزار جب جاتا ہے تو خدا اور محبت ڈرامے کی تصویر بھی ساتھ رکھتا ہے، لیکن اس نے فیروز خان کی جگہ اپنی تصویر ایڈٹ کرلی ہے،لیکن لڑکی کی جگہ اداکارہ اقرا عزیز کی تصویر ہی لگی ہے،


کہتا ہے اپنی محبوبہ کو بدنام نہیں کرنا چاہتا اسلئے تصویر نہیں لگائی۔، میں ہمیشہ ہی یہاں اس کے انتظار میں بیٹھنے کو تیار ہوں، اگر فیرو خان کو اسکی محبت مل گئی تو مجھے بھی مل جائے گی،نہ ملی تو یہیں بیٹھا رہوں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/feroz-112.jpg