خداکاواسطہ مخلوط حکومت کانام نہ لیں:نواز شریف کا شیر کے بجائے عقاب پر ٹھپہ

battery low

Minister (2k+ posts)
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نےعام انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا لیکن ٹھپہ شیر کے بجائے عقاب پر لگایا گیا۔

نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 128 میں مریم نواز کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے استحکام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان ’عقاب‘ پر مہر لگائی، جس کی وجہ این اے 128 میں ن لیگ کی آئی پی پی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہے۔

مسلم لیگ ن نے اس حلقے سے اپنے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا جبکہ این اے 128 میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی جانب سے عون چوہدری انتخابی امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ شہباز شریف اور ان کی اہلیہ نے بھی شیر پر ٹھپہ نہیں لگایا کیونکہ دونوں کا ووٹ بھی این اے 128 میں رجسٹرڈ ہے۔

خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لیے جدوجہد کی، عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، ووٹ سے ملک میں بدتہذیبی کا خاتمہ ہوگا، معاشرے میں بگاڑ پیدا کیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ایک جماعت کو مکمل مینڈیٹ ملنا چاہیئے۔

صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب سادہ اکثریت ملے گی یا مخلوط حکومت بنے گی، جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ او بھائی خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔


Source
 
Last edited by a moderator:

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Ho sakta hay NS nay khud bhi PTI k supported candidate ko thappa lagaya ho aur bahir aakay dramay karrha ho 😅
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
لاہوریوں نے بریانی ن لیگ سے کھا کر ووٹ عمران خان کو ڈال دیا۔جب پوچھا گیا کہ آپ لوگ ن لیگ سے بریانی کیوں کھا گئے؟جواب آیا کہ ہم بریانی کیوں نہ کھاتے؟ ہمارے پیسوں کی ہی تو آئی ہے وہ بریانی تو ہم کیوں نہ کھائیں؟

https://twitter.com/x/status/1755487139385462875
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
Is ko keon lag raha hai kay is ko 2/3 nahe milnay wali? 🤣 kia wada 2/3 ka tha? bata do abhe .. kal ko phir London say baith kar Bajwaaaaa sahaaaaab ki tarhan Muneeeer sahaaaab wali taqreer karni paray ge 🤣