
لاہور میں نوجوان خاتون پولیس افسر نے بہادری کی مثال قائم کر دی، اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر زیادتی کے ملزم کی فرار کی کوشش ناکام بنا دی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ملزم کو انتہائی بہادری کے ساتھ لے جارہی ہے،اور بتا رہی ہے کہ اس نے اکیلے ہی ملزم کو پکڑا ہے، خاتون کی بہادری پر اسے شدید سراہا جارہاہے۔
خواتین پولیس افسر کی بہادری کے قصے نئے نہیں، اس سے قبل بھی خواتین افسران بے خوف فرض کی ادائیگی کرتی رہی ہیں،کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کے جواب میں پولیس آپریشن کی قیادت نوجوان اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس سوہائی عزیز تالپور نے دیگر مرد افسران کے ساتھ کام کرکے پاکستانی خواتین کا نام روشن کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1590946411675545600
اورنگی ٹاؤن میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لوگوں نے بڑی تعداد میں نماز جمعہ ادا کی، پیرآباد تھانے کی خاتون ایس ایچ او نے روکنے کی کوشش کی، تو سرکاری حکم کی خلاف ورزی کرنے والا ہجوم مشتعل ہوگیا۔
لوگوں نے خاتون افسر پر پتھراؤ کرکے زخمی کردیا اور ان کا چشمہ بھی توڑدیا، خاتون افسر نے مزید کمک کا انتظار نہیں کیا، وہیں لوگوں کی ویڈیو بنوائی اور انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا تھا۔