خاتون صحافی کی قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید، سابق کپتان سرفراز احمد برس پڑے

13sraftarabashaliaarash3d.jpg

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر خاتون صحافی کے تنقید کرنے پر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد خاتون صحافی پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے بھارت اور پاکستان کے مابین کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کے حوالے ایک خاتون صحافی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی تو سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کرنے پر خاتون صحافی پر برس پڑے۔

https://twitter.com/x/status/1563990866099838976
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: 17ویں اوور کے بعد سلور اوورریٹ کی وجہ سے 5 کھلاڑی بطور پنلٹی دائرے کے اندر کھڑے تھے اور قومی ٹی وی چینل پر بیٹھ کر ایک نام نہاد خاتون صحافی کہہ رہی تھیں کہ نہ کیچ پکڑتے ہیں نہ یہ رنز کرتے ہیں، کمال ہے! سابق کپتان نے لکھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین مقابلہ کیا جبکہ ساتھی کھلاڑیوں کی "ہیڈزاپ بوائز" کا ہیش ٹیگ بنا کر حوصلہ افزائی کی۔

ایشیا کپ کے دوسرے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے بائولرز نے بہترین گیند بازی سے 148 رنز کا ہدف عبور کرنا مشکل بنا دیا تھا لیکن ہاردک پانڈیا نے بھارت کو آخری اوور میں چھکا لگا کر کامیابی دلائی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ نے پاک بھارت میچ کے دوران زخمی ہونے کے باوجود بہترین گیندبازی کا مظاہرہ کیا اور اپنے 4 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے بہترین مقابلہ کرنے پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سرفراز احمد ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تنقید کرنے والی خاتون صحافی پر برس پڑے اور کہا کہ ہار، جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں نے میچ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔