پاکستان کے 4 قیمتی سال آپ نے نواز شریف کے ساتھ اپنی ذاتی انا کی جنگ میں ضایع کیے۔
بنی گالہ کے عمران بخشو اور کبھی پنڈی کے شیخ چلی اور جھنگ کے شیخ الکینیڈا کے ذریعے ، اے آر وائی جیسے دیگر چینلز کو غالباً پیسہ یا مراعات یا پھر بلیک میلنگ کے ذریعے استعمال کیا۔
قوم نے اپنے ٹیکسوں کے پیسے سے، خون پسینے کی کمائی سے آپ کے لیے وردی، گاڑیاں، لاکھوں کی مراعات مہیا کیں۔۔۔ اسی قوم کو آپ جی ایچ کیو میں بیٹھ کر ڈستے رہے۔
آپ کو ہم نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے معمور کیا تھا۔
مگر آپ سیاست کے میدان میں اپنے جوہر نایاب دکھانے لگے۔
آپ کی جو توانائیاں ملکی دفاع میں استعمال ہونی چاہیے تھیں، آپ انہیں عمران خان اور دیگر حواریوں کے ذریعے محلاتی سازشوں میں استعمال کرتے رہے۔
آپ کے ان ہی ناپاک کاموں کے باعث آج نہ صرف ہندوستان مزید دشمنی پر آمادہ ہے، بلکہ افغانستان اور ایران بھی دشمن کیمپ میں بیٹھے ہیں۔
پہلے آپ کشمیر کے نام پر کھاتے تھے، اور اب کئی سالوں سے آپ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر کھا رہے ہیں۔
کہاں گیا آپ کا مائی باپ، مشرف جسے آپ نے رات کی تاریکی میں اپنے لے پالک سپریم کورٹ کے ذریعے ملک سے فرار کروایا؟
وہی مشرف جس نے پیسے لے کر وطن عزیز کی عزت اور وقار کا سودا کیا۔
جس نے ہماری سپاہ کو ایک بار پھر کرائے کی فوج کے طور پر استعمال کیا۔
یہ جو آپ لوگ سویلیئنز کو حب الوطنی کا درس دیتے ہیں، اس وقت آپ کی غیرت کہاں تھی جب آپ کے ڈیڈی مشرف نے شہباز اور شمسی ایئر بیس امریکی دادا جان کے حوالے کیے؟
اور ریمنڈ ڈیوس جس نے نہ صرف تین پاکستانیوں کا خون کیا بلکہ اس کی وجہ سے ایبٹ آباد آپریشن جیسی رسوائی کا سامنا بھی کرنا پڑا، اس کے راہ فرار میں آپ کے پیارے شجاع پاشا کا سیاہ کردار۔۔ کس جے آئی ٹی اور کس سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا؟
کب تک آپ لوگ ہمارے ملک میں، ہمارے ہی پیسے سے، ہمارے ہی خلاف لڑتے رہیں گے؟
پاکستان پر سے آپ کا ناجائز قبضہ کب ختم ہو گا؟
پاکستان کو آپ اپنے ڈیڈی کی جاگیر سمجھنا کب چھوڑیں گے؟
کہاں گئی آپ کی پنامہ تحریک؟
کدھر گیا وہ دھرنے والا مداری؟
وہ جو لوٹا ہوا پیسہ تھا، وہ جو کرپشن کہانی تھی، کیا ہوا اس کا انجام؟
بس ایک شخص نواز شریف کو اتارنے کی خاطر 4 سال آپ لوگ قوم کے ساتھ کھلواڑ کرتے رہے۔ اور جب نواز شریف اتر گیا تو سب کو سکون آگیا۔
اس سکون کی خاطر آپ نے ہمارے 4 سال برباد کیے۔ پاکستان کو عالمی برادری میں تنہا کیا۔
آپ کے دادا جان امریکہ اب کھل کر آپ کی کلاس لے رہے ہیں۔ اور ایسے میں آپ کو سیاسی حکومت یاد آرہی ہے۔
وہی سیاسی حکومت جو کل تک لٹیروں کا ٹولہ تھی، اب آپ اسی حکومت کے خواجہ آصف کو دوست ممالک کے دوروں پر بھیج رہے ہیں۔
جس طرح 1999 میں کارگل ڈرامے کی ناکامی کے بعد آپ نے نواز شریف کو واشنگٹن بھیجا تھا۔
کچھ تو خدا کا خوف کریں، کچھ تو اس قوم کی حالت زار پر رحم کریں۔

Last edited: