
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا ہے کہ مجھے اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے اگر اسمبلی اور حکومت کی توسیع کا معاملہ آیا تو میں حمایت کروں گا۔
اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اکتوبر میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے، آئینی طور پر حکومت کو 6 ماہ تک توسیع کی گنجائش ہے، اگر اسمبلی اور حکومت کی توسیع کا معاملہ آیا تو میں حمایت کروں گا۔
راجا ریاض نے کہا کہ جو بند جیل سے گھر چلا جائے اس کا مطلب ہے کہ اس نے کمٹمنٹ کی ہے اور جو کمٹنٹ نہیں کرتا اس اس کی دوبارہ جیل میں واپسی ہو جاتی ہے۔ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی تحریک انصاف نہیں چھوڑ رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1667782705659121665
ان کا کہنا تھا کہ ہم تو بہت پہلے ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو پہچان گئے تھے، انہوں نے جو بُزدارکو وزیراعلیٰ لگایا، فرح گوگی اور دم درود پر چلے اس نے ملک کی کیا خدمت کرنی ہے۔ کچھ لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے تھے اب سب سے پہلے وہی لوگ انہیں چھوڑ گئے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جہانگیر ترین بھائی ہیں لیکن انکی جماعت میں میرا جانے کا کوئی امکان نہیں، میرا ذہن بنا ہوا ہے کہ میں نے کہاں جانا ہے اور کیا کرنا ہے۔ ن لیگ نے جو بھی بات ہمارے ساتھ کی وہ پوری کرنے کو تیار ہیں،موجودہ حکومت سے اس لیے فرینڈلی ہوں کیونکہ موجودہ بحران کا ذمے دار پی ٹی آئی کو سمجھتا ہوں۔
اس سے پہلے راجا ریاض نے کہا تھا چیئرمین تحریک انصاف نے خود کش حملہ کرکے اپنی پارٹی تباہ کردی، عثمان بزدار اور فرح گوگی کی کرپشن کے ثبوت دیئے تو میرے ہی کمیٹی میٹنگ میں بیٹھنے پر پابندی لگ گئی۔
راجا ریاض نے کہا تھا کہ 3 سال پہلے چیئرمین پی ٹی آئی سے اختلاف کیا اور جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو ثبوت دیے کہ عثمان بزدار اور فرح گوگی کرپشن کر رہے ہیں،عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف جو کچھ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا وہ سچ ثابت ہو رہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھ پر کمیٹی کی میٹنگ میں بیٹھنے پر پابندی لگا دی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/raja-ashha.jpg