حکومت کا کفایت شعاری کا دعویٰ مگر گورنر ہاؤس کے پی کی حیران کن شاہ خرچیاں

shah-farman11.jpg


حکومت کا کفایت شعاری سے بچت کا دعویٰ مگر گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کی حیران کن شاہ خرچیاں

ایکسپریس نیوز کے مطابق مالی سال 22-2021 کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کا بجٹ 25 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا، تاہم گورنر کے پی نے گزشتہ سال 25 کروڑ 75 لاکھ روپے زائد خرچ کئے۔

دستاویزات کے مطابق گورنر کے پی نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے بھی ایک کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے، اس مالی سال کے لئے گورنر ہاؤس کے خرچے کے لئے 30 کروڑ روپے سے زائد منظور کئے گئے ہیں جس میں 5 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

گورنر ہاؤس کے یوٹیلیٹی بلز پر تقریباً 4 کروڑ سے زائد خرچ ہوا۔ اس سال گورنر ہاؤس کے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لئے 3 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا، گزشتہ سال بجلی کے بل میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔

اسی طرح گیس بل کے لئے پچھلے سال 60 لاکھ روپے رکھے گئے خرچ 87 لاکھ روپے ہوئے، اس سال گیس بل کی ادائیگی کے لئے 90 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، گزشتہ سال ٹیلی فون کے بلوں کی ادائیگی پر 27 لاکھ 75 ہزار روپے خرچ ہوئے تھے، اس سال مزید 28 لاکھ روپے ٹیلی فون بل کی مد میں بجٹ منظور ہوا ہے۔

گورنر خیبرپختون خوا کے سفری اخراجات میں پیٹرول اور ہوائی سفر پر گزشتہ سال تقریباً 60 لاکھ روپے کا خرچہ آیا تھا جو بجٹ سے 15 لاکھ روپے زائد تھا، جب کہ اس سال بھی گورنر ہاؤس کو تیل اور ہوائی جہاز کے لئے مزید 60 لاکھ روپے منظور کئے گئے ہیں، گورنر کے عملے نے سفری اخراجات پر 90 لاکھ روپے خرچ کئے۔

اس کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا نے گزشتہ سال اپنی تفریح اور تحائف پر ایک کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کئے، اور اس سال بھی ان کا اتنا ہی خرچ کرنے کا ارادہ ہے۔ رواں سال گورنر ہاؤس کے ملازمین کے الاؤنسز کے لئے اعداد وشمار کے بغیر (لم سم) 4 کروڑ روپے کی رقم گورنر ہاؤس کے بجٹ میں مختص کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق ملازمین کو پہلے سے ملنے والے دو درجن الاؤنسز اس4 کروڑ روپے کے علاوہ ہیں، گزشتہ مالی سال میں گورنر ہاؤس کے ملازمین کے یونیفارم پر تقریباً 10 لاکھ روپے سالانہ خرچہ آیا، اور اس سال بھی ملازمین کے یونیفارم پر مزید 11 لاکھ خرچ ہوں گے، گزشتہ سال ملازمین کی گاڑیوں کی مرمت پر 30 لاکھ روپے سے زائد خرچہ ہوا۔

یاد رہے کہ گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کے ملازمین کی تعداد 265 سے زائد ہے، جن میں سے صرف 22 کے قریب نئے مالی بھرتی کئے گئے ہیں، پہلے گورنر ہاؤس میں 8 مالی کام کرتے تھے اور اب ان کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

گورنر کے پی کے ذاتی عملے میں ایک آیا، امام مسجد، مؤذن، ایک ہیڈ خدمت گار، 2 خدمت گار، 13 ڈرائیور، 17 نائب قاصد، ایک اسٹیورڈ، 14 بیئرر، 4 دھوبی، ایک براس مین، واشر مین، 2 تندورچی، 3 مالشی بھی شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس کے لئے تقریباً 69 لاکھ روپے کے نئے پودے خریدے گئے۔
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
یکسپریس نیوز کے مطابق مالی سال 22-2021 کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کا بجٹ 25 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا، تاہم گورنر کے پی نے گزشتہ سال 25 کروڑ 75 لاکھ روپے زائد خرچ کئے۔
2021 / 2022 financial year ended ?
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
گورنر ہاؤس کے یوٹیلیٹی بلز پر تقریباً 4 کروڑ سے زائد خرچ ہوا۔ اس سال گورنر ہاؤس کے بجلی کے بل کی ادائیگی کے لئے 3 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ منظور کیا گیا، گزشتہ سال بجلی کے بل میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے جمع کرائے گئے۔
Electricity prices increased for whole country
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
This news article did not told comparison with previous Govt.

If expense was 100 last time and PTI Govt budgeted we ll spend only 50 and in real they spent 51 so according to Express news info "خرچہ بڑھ گیا ہے"

در فٹے منہ
 

Fawad Javed

Minister (2k+ posts)
This news article did not told comparison with previous Govt.

If expense was 100 last time and PTI Govt budgeted we ll spend only 50 and in real they spent 51 so according to Express news info "خرچہ بڑھ گیا ہے"

در فٹے منہ
bhai saab Khan nay tu bola tha saray Governor houses finish ho jaien gay un ke jeggah university, libraries aur parks etc banaien ga
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
خرچے اس ليے بڑھ گئے ہيں کہ ہزاروں لوگ ان روزگاروں پر لگے ہوئے ہيں کوئي بھي حکومت انہيں نکالے گي تو اسلام آباد ميں دھرنے کے لئے بيٹھ جائيں گے
سرکارى نوکرياں جو پيپلز پارٹي اور ن ليگ نے لوگوں کو دي تھيں گورنر ہاؤس وزيراعلي اور وزيراعظم ہاؤس اور صدر محل\
 

Back
Top