
حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2، 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
- پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 63 پیسے فی لیٹر
- ڈیزل کی نئی قیمت 256 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1917650142489870627 پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو جائے گا۔
یہ کمی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث کی گئی ہے، جس کا فائدہ عوام تک منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔