حکومت کا بجلی صارفین پر 9 ارب 20 کروڑ روپے کا مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ

bikjalaia.jpg

نیپرا نے جنوری کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 17 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی جس پر آج سماعت ہوئی، سماعت کے بعد نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی۔

کے الیکٹرک نے جنوری کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی مد میں بجلی 2 روپے 69 پیسے مہنگی جب کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی میں 7 روپے 36 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ 48 پیسے فی یونٹ اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 9 ارب 20 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کے مطابق ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد بجلی کی قیمت میں یہ اضافہ 99 پیسے فی یونٹ تک جاسکتا ہے بشمول سابقہ ایڈجسٹمنٹ جو کہ ابھی جانچ پڑتال کے مراحل میں ہیں۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق مارچ کے بلز میں کیا جائے گا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt PDM beggars and their shameless handlers have made a mess of the country. They are the reason Pakistan is a third world country.
 

Back
Top