حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو مزید 3 ارب ڈالر کا فنانسنگ پلان فراہم کردیا

imf-pkahah.jpg

پاکستانی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو مزید 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا پلان فراہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق پاکستان کو ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے علاوہ جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں مختلف ممالک اور اداروں کی جانب سے اعلان کردہ امداد کے تحت پاکستان کو فنڈز ملیں گے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئی ایم سے شیئر کردہ پلان میں عالمی بینک، ایشیائی انفراسٹرکچر بینک اور کمرشل بینکوں سے فنڈز ملنے کے توقع ہے، پاکستان کو اس کے علاوہ رائز ٹو پروگرام کے تحت 45 کروڑ ڈالر کی فنڈنگ ملنے کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو جنیوا ڈونرز کانفرنس سے حاصل ہونے والی مالی امداد سے متعلق پلان بھی فراہم کردیا گیا ہے، پاکستان کو اس وقت صرف آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کا انتظار ہےجس کا مطالبہ وزارت خزانہ کی جانب سے سامنے آگیا ہے، اس معاہدے کے بعد فنانسنگ کا انتظام آسان ہوجائے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے کہا تھا کہ سعودی عرب نے 2 اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر دے دیا،آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ہوگئی،اس کے باوجود ہمارے فارن ایکسچینجرز کی پوزیشن بہت ’ٹائٹ‘ ہے
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

اور آئی ایم ایف نے اس پلان کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے پہلے شہباز اور ڈار کی پانجوں سے ٹھیک ٹھاک دھلائی کا اپنا پلان پیش کر دیا
 

Back
Top