
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت نے کرپشن میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے معاملے پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے عمران خان کی حکومت کو بے نقاب کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے کرپشن کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے، یہ حکومت آج کے دور میں دنیا کی کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے، آج تک تاریخ میں کوئی بھی حکومت انڈیکس میں ایک سال میں کرپشن کے 16 درجے نیچے نہیں آئی۔
https://twitter.com/x/status/1487805552096862216
احسن اقبال نےوزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم آج آپ سےغیر ملکی تحائف اور انکم ٹیکس سے متعلق سوال کررہی ہے اور حساب مانگ رہی ہے، عمران نیازی کی کرپشن ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انکم ٹیکس میں چوری الیکشن کمیشن نے پکڑ لی تھی، خود کرپشن میں دھنسے حکمران آج دوسروں پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5ahsaniqblcrecord.jpg