
وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تکنیکی بنیادوں پر جسٹس جاوید اقبال کو قومی احتساب بیورو(نیب) کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق حکومت نے چیئرمین نیب کو ہٹانے کیلئے جو تکنیکی بنیاد بنائی ہے اس کے مطابق نیب ترمیمی آرڈیننس کی معیاد2 جون کو ختم ہورہی ہے، آرڈیننس میں اگلے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک کام جاری رکھنے کے اختیار کی شق شامل ہے، تاہم جیسے ہی آرڈیننس کی معیاد ختم ہوگی چیئرمین نیب عہدے پر برقرار نہیں رہ سکیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت تحریک انصاف دور میں لائے گئے نیب آرڈیننس کی اسمبلی سے منظوری نہیں کروائے گی بلکہ نیب قانون کے حوالے سے اپنا اصلاحاتی پیکج لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یادرہے کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو 2017 میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے چیئرمین نیب تعینات کیا تھا جس کے بعد 6 اکتوبر 2021 کو تحریک انصاف کی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس میں ایک شق شامل کرکے انہیں نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی تک اس عہدے پر کام جاری رکھنےکا اختیار دیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11nabchaurmantoseeshebaz.jpg