
سینئر صحافی اور تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جب سپریم کورٹ سے سزا یافتہ نواز شریف کو بیماری کے باعث سروسز ہسپتال میں لایا گیا تو موجودہ حکومت نے ان کے باتھ روم میں 14 لاکھ روپے کی ٹائلز لگا کر دی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'خبر ہے' میں تحریک انصاف حکومت پر شدیس تنقید کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ جو حکومت سب کا احتساب کرنے آئی تھی اسی حکومت نے سزا یافتہ نواز شریف کے اسپتال کمرے کے باتھ روم میں 14 لاکھ روپے ٹائلز لگوا کر دیں کیونکہ وہ تین بار رہ چکے وزیر اعظم کے شایان شان نہیں تھا۔
عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ جب نواز شریف صاحب کو اسپتال لے گئے تو انہوں نے وہاں کا باتھ روم دیکھ کر بولا تھا کہ اتنا گندا باتھ روم، چھوٹا سا مسلم شاور، کیا یہ میرا لیول ہے، مجھے بڑا مسلم شاور لگوا کر دیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں اس معاملے کے حل کےلئے گوجرانوالہ کی ایک فیکٹری کے مالک کو فون کیا گیا، وہ ذاتی حیثیت میں نواز شریف کو ملنے آیا، ان کو مطلع کیا کہ اس بڑا مسلم شاور نہیں ہوتا لیکن وہ نہ مانے تو ان کے لئے اسپیشل مسلم شاود تیار کیا گیا۔
سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ نواز شریف صاحب کے لئے ہماری موجودہ حکومت یعنی پی ٹی آئی حکومت نے اس باتھ روم میں 14 لاکھ کی ٹائلیں لگوا کر دیں، یہ کیا احتساب کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1470777527182446600
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawz111313.jpg