
امریکی قونصل خانے کے نمائندوں نے ان کی رہائی کے حوالے سے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا: ذرائع
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے نے کہا تھا کہ 9مئی (یوم سیاہ) پر کور کمانڈر ہائوس لاہور (جناح ہائوس) میں جلائو گھیرائو کے الزام میں گرفتار کی گئی خاتون خدیجہ شاہ کی دہری شہریت کے باعث امریکی سفارتخانے کی طرف سے قونصلر رسائی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔
خدیجہ شاہ کیس میں امریکی سفارتخانے کی طرف سے دی گئی درخواست کو وزارت داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت مل گئی تھی جس کے بعد امریکی قونصل خانے کے نمائندوں نے کوٹ لکھپت جیل میں آدھے گھنٹے تک ان سے ملاقات کی۔ امریکی قونصل خانے کے نمائندوں کی طرف سے ان کی رہائی کے حوالے سے تمام قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔
ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ پاکستان قانون وآئین کے مطابق کام کرنے والا ملک ہے جس میں تمام شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق حاصل ہیں۔ حکومت پاکستان ملکی وغیرملکی قوانین اور کمٹمنٹس پوری کرنے پر یقین رکھتا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات سراسر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں۔
دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان کی طرف سے جناح ہاوس حملہ اور جلائو گھیراو میں ملوث خدیجہ شاہ اور صنم جاوید کے علاوہ 13 خواتین کے جسمانی ریمانڈ کو مسترد کرتے ہوئے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان خواتین سے پٹرول بم ودیگر سامان برآمد کروانا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13khajiajajshahah.jpg