حکومت مخصوص نشستیں کیس لمبا ہونے پر ناراض ہے، حسنات ملک

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
حکومت بڑی ناراض ہے کہ یہ(مخصوص نشستیں نظرثانی کیس) 2 منٹ کا کیس ہے، اتنا لمبا کیسے ہوگیا؟ایسا لگ رہا ہے کہ ججز کی اکثریت مندوخیل فارمولے کیساتھ ہے، جسٹس مسرت ہلالی پی ٹی آئی سوشل میڈیا سے نالاں ہیں اور یہ چیز پی ٹی آئی والوں کیلئے مسئلہ بنیں گی ۔ بہت سے وکیل کہتے ہیں کہ جب سوشل میڈیا پر کسی جج کی ٹرولنگ ہو تو وہ پرسنل ہوجاتے ہیں۔ پانامہ کے ایک جج نے کہا تھا کہ ہم بھی انسان ہیں، ہم کیا کریں ، جب ہم پر پرسنل اٹیک کریں گے ؟ ۔حسنات ملک

حسنات ملک کے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس نعیم افغان بظاہر مندوخیل فارمولے کیساتھ ہیں، جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیلنس ہوکر چلنے کی کوشش کی اور وہ بھی مندوخیل فارمولے کیساتھ چل سکتےہیں۔


مندوخیل فارمولا کیا ہے؟
جسٹس مندوخیل نے فیصلہ دیا تھا کہ جن امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھا تھا، انہیں پی ٹی آئی کا ایم این اے تصور کیا جائے اور اس تناسب سے مخصوص نشستیں دیدی جائیں جبکہ باقی آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل کا سربراہ تصور کیا جائے
https://twitter.com/x/status/1937498948224094248
 

Back
Top