
حکومت پاکستان اور میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان فیک نیوز کے خاتمے کے لئے قانون سازی کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لئے شق شامل کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ملاقات کی اور فیک نیوز کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پیمرا قانون میں مشاورت سے قانون سازی کی جائے گی اور پیمرا قانون میں فیک نیوز کے خاتمے کے لیے شق شامل کی جائے گی جبکہ فیک نیوز سے قومی سلامتی مفادات اور عوام کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کا بھی تدارک ہو گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آزادی اظہار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 4 سال میں ملک کی معیشت کی طرح میڈیا کو بھی مالی طور پر تباہ کیا گیا تاہم حکومت کو صحافیوں کی معاشی تباہی کا احساس ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کےخواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی تباہی کی بحالی کی کوشش کر رہے ہیں۔ سابقہ حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ کرنے کی سازش کی جبکہ اداروں، عدلیہ، میڈیا پر کیچڑ اچھالنے والوں کو جگہ نہ دی جائے۔
دوسری جانب سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اس حالیہ ملاقات اور اس میں ہونے والے فیصلوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اصل تکلیف یہ تھی کہ پی ایم ڈی اے مالکان کی مناپلی ختم کر رہا تھا اور ورکنگ جرنلسٹ کے حقوق کے تحفظ کی بات کرتا تھا مالکان کے ایجنٹوں نے میڈیا اصلاحات نہیں ہونے دیں اور میڈیا ورکر آج مالکان کا غلام بنا دیا گیا ہے ، جب بھی موقع ملا میڈیا سے مالکان کی مناپلی ختم کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1517872337114529792
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9pemrafakenewsma.jpg