
سینئر تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت اس وقت شدید خطرے میں ہے، اور خطرے کا یہ لیول سرخ رنگ سے بھی اوپر چلا گیا ہے اور ان کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ آج کی عمران خان کی تقریر سے بھی یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کے پاس ایسی انفارمیشن ہے کہ ان کے پاؤں کے نیچے سے حکومت کا قالین کھینچتا چلا جارہا ہے،انہوں نے تقریر میں بھی کہا کہ ہمیں روس جانے کی سزا دی جارہی ہے۔
حبیب اکرم نے کہا کہ جب سے "ایبسیلوٹلی ناٹ" کہا گیا تب سے عمران خان کی سیاسی مشکلات میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا، جب وزیراعظم یہ خود کہیں کہ خارجہ امور میری حکومت کے گرائے جانے میں اہم کردار اداکررہے ہیں تو ہمیں سوچنا چاہیے کہ 1999 سے ہماری سیاست کے مرکز ثقل پاکستان سے باہر کیوں چلے گئے۔
سینئر صحافی نے کہا کہ اس ملک میں کیا ہورہا ہے؟ ہم نے مذاق بنادیا ہے، کیا ہم اتنے چھوٹے لوگ ہیں جو بڑے عہدوں پر بیٹھے ہیں کہ ہم اس حد تک گر جائیں گے کہ دنیا کی کسی بیرونی طاقت کے اشارے پر ایسے کام کریں گے، اگر واقعی یہ تاثر درست ہے تو ہمیں شرم تو کرنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں خود دستور میں طے کیے گئے تمام اصول توڑے جارہے ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ فلور کراسنگ نہیں ہوگی،آج آپ خریداری کرتے نظر آرہے ہیں، آج آپ میثاق جمہوریت بھول گئے کہ ملک کے نظام کو آگے بڑھنا چاہیے، میں بحیثیت پاکستانی یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے اس بات پر یقین نہیں ہے کہ اس تحریک کے ڈانڈے ملک کی سرحدوں سے باہر نہیں ملتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنا چاہیے کہ ہم جتنے بھی بڑے اکابر ہیں، یا جتنے بڑے عہدے پر بھی ہیں ہم پاکستان سے بڑے نہیں ہیں، حکومت کی الٹی گنتی گننے والے قوم کو عوام کو اندھا نہ سمجھیں، یہ ساری چیزیں ایک دن کھل کر سامنے آئیں گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/habibab11ii21.jpg
Last edited by a moderator: