
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے کا اضافہ کر دیا۔
پیٹرول کی قیمت19روپے 95 پیسے اضافے سے 272 روپے 95 پیسے ہو گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 19روپے 90 پیسے اضافے سے نئی قیمت 273 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
پٹرول کی اتنی بڑی قیمت بڑھانے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین کو دھچکا لگا وہیں حیرت کا بھی اظہار کیا ہے کہ آخر حکومت نے جانے سے 10 دن پہلے یہ قدم کیوں اٹھایا؟کچھ صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اسکی 2 ہی وجوہات ہوسکتی ہیں۔
ایک حکومت کو بتادیا گیا ہے کہ وہ فکر نہ کریں، انکے لئے آئندہ الیکشن مینیج کرلیں گے، دوسرا اتنی بڑی قیمت بڑھنے کا مطلب ہے کہ الیکشن نہیں ہونگے۔
صدیق جان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وٹس ایپ گروپ والے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کو انتہائی عقیدت و احترام سے ٹویٹ کررہے ہیں،پچھلے دور حکومت میں 2 روپے کا اضافہ بھی پیٹرول بم ہوتا تھا لیکن 20 روپے پر اضافے کی خبر خوشبو لگا کر، مسلمان کرکے دی جارہی ہے،"دیکھی میری میڈیا منیجمنٹ "یہ جملہ یاد آ گیا
https://twitter.com/x/status/1686255942571360256
وقاص اعوان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو پتہ ہے کہ عوام کے ووٹوں سے دوبارہ حکومت میں نہیں آنا اس لیے دل کھول کر مہنگائی کرو پاکستان کی تاریخ کی بے شرم حکومت پٹرول 20 روپے مہنگا
https://twitter.com/x/status/1686259891546066944
فہیم اختر نے سوال کیا کہ وہ پوچھنا تھا روسی تیل کہاں گیا ؟ جس پر سب درباری پھدک رہے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1686264066824646656
صحافی عمران بھٹی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے پر بہت سارے پی ڈی ایم کے حامی اینکرز کہہ رہے ہیں کہ کیا حکومت نے عوام میں نہیں جانا؟ جیسے ان اینکرز کو پتہ ہی نہیں کہ الیکشن ہونے ہیں یا نہیں دوسرا یہ کہ حکومت ووٹ سےہی بنتی ہے؟ عوام کو جان بوجھ کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جارہا ہے
https://twitter.com/x/status/1686273278476697600
صحافی ثاقب بشیر نے تبصرہ کیا کہ اب ان کو الیکشن کی کوئی فکر نہیں وہ ویسے بھی "طے" ہے اس لئے دن کی روشنی میں ہی بم گرا دیا ۔۔۔ باقی بجلی کے بل ہوں پٹرول ہو غریب کو نچوڑتی مہنگائی ہو اس سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑتا
https://twitter.com/x/status/1686254806132797441
ڈائریکٹ حوالد ارنے لکھا کہ کومت جانے سے چند دن پہلے اتنا بڑا پٹرول بمب اور بجلی بمب عوام پہ دن دیہاڑے مارنے کا مطلب ہے کہ پکی گارنٹی دی گئی ہے دھاندلا کرکے انکو دوبارہ حکومت دلوانے کی۔۔ورنہ کوئی سیاسی جماعت الیکشن کے قریب ایسی حرکت کبھی نہ کرے ۔
https://twitter.com/x/status/1686259426750271488
آزادمنش نے سوال کیا کہ آپ کو لگتا ہے کہ یہ الیکشن کروائیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1686253179221278720
روحیل بھٹی کاکہناتھا کہ الیکشن کا ڈر ہوا پرانا,اب انہیں پتہ ہےسب کچھ طے ہے ویسے آئی ایم ایف ڈیل پر جن لفافیوں نے شادیانے بجاۓ تھے انکے لیے ایک بار پھر ڈوب مرنے کا مقام ہے پہلے بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان پر تھیں اب پٹرول مزید مہنگا اس سے جو مہنگائی کا جو طوفان آۓ گا غیریب مر جائیں گے
https://twitter.com/x/status/1686255727118094336
ایک ن لیگی سپورٹر نے تبصرہ کیا کہ جس طرح حکومت نے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا ہے لگ تو ایسا رہا ہے کہ جیسے نہ تو الیکشن ہونے ہیں اور نہ ہی میاں صاحب واپس آ رہے ہیں
https://twitter.com/x/status/1686264348082126848
عامر خان نے کہا کہ ضروری اعلان۔۔پٹرول اور ڈیزل میں اس وقت اضافے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں 2023 میں الیکشن نہیں ہونے۔اعلان ختم
https://twitter.com/x/status/1686257747732377600
صبح سویرے پٹرول بم ۔۔ اور بناو اسحاق ڈار کو نگران وزیر اعظم ۔۔! جاتے جاتےمہنگاہی بم گرانے سے لگتا ہے فوری الیکشن نہیں ہو رہے
https://twitter.com/x/status/1686257337789788161
پٹرول بم سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ ن لیگ آر یا پار طے کر چکی ہے ۔۔۔۔ مکمل ایشورنس ہے یا بارودی سرنگ کس کے لیے کھودی جا رہی ہے ۔۔۔۔ الیکشن سر پر ہیں اور اس کانفیڈنیس سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1686264551501627392
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/petroahahaai.jpg
Last edited: