حکومت اگلے چند ہفتوں میں بھاگ جائے گی، شوکت ترین

shauk1111h1.jpg


سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) پروگرام پر دستخط اس لیے نہیں کر رہی کیونکہ ان کے ذخائر کم ہوگئے ہیں، ملکی آمدنی کم اور اخراجات دُگنے ہوگئے، اگر مشکل فیصلے کیے تو میرا خیال ہے کہ حکومت اگلے چند ہفتوں میں بھاگ جائے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ برس مارچ میں مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد چھوڑ کر گئی تھی جو آج 25 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرح نمو منفی ہوگئی ہے، ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں، مہنگائی کا جواز بنا کر ہماری حکومت کو ہٹایا گیا۔ شوکت ترین نے دعویٰ کیا کہ 17 سال میں سب سے زیادہ نمو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کی برآمدات منفی 16 فیصد ہیں، زرمبادلہ منفی 19 فیصد ہیں، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں پہلی بار دسمبر میں 17 کروڑ ڈالر لوگوں نے پیسے نکالے ہیں، پاکستان میں پیسے آ نہیں رہے بلکہ جارہے ہیں۔

انہوں نے عالمی سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 79 فیصد سرمایہ کار کہتے ہیں کہ پاکستان غلط سمت میں جارہا ہے، غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری پچھلے سال سے 57 فیصد کم ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ڈالر کی کمی کو پورا کرنے کے لیے قرضہ لے رہی ہے، پچھلے 6 ماہ کے دوران حکومت نے 60 کھرب 50 ارب روپے قرضہ لیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے 4 سال میں 190 کھرب روپے قرضہ لیا جس پر حکومت شور مچا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار بند ہو رہے ہیں، تقریباً 5 ہزار 700 کنٹیر بندرگاہ پر کھڑے ہیں جن کی ادائیگی نہیں ہو رہی، 4 سے 5 ارب ڈالر کی لیٹر آف کریڈٹ روک دی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز گورنر اسٹیٹ بینک نے پریس کانفرنس کے دوران حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، جہاں انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں ڈالر نہیں آرہے۔

یاد رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا تھا کہ ملک کو ڈالر کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور صنعتی خام مال کی درآمدات پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ملکی ذخائر کی موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں ایک ماہ کی اوسط درآمدات کا احاطہ کرنے کے لیے بھی مناسب مقدار میں ڈالر موجود نہیں ہیں۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

بھاگنے واگنے کا مزہ نہیں آئیگا، ان کو جوتے مار مار کر نکالو
 

madni42

Politcal Worker (100+ posts)
No. Salmon Shehbaz cases are remaining.
Nawaz Shareef and Maryam cases are pending.
They will leave after these are sorted.
People who think they are working to improve economy are living in fools paradise.

They have nothing to do with Pakistan.
 

Back
Top