
مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت اس وقت ہچکولے کھارہی ہے، ان کے اراکین ہم سے رابطے کررہے ہیں،آئندہ 2 سے تین ہفتےمیں صورتحال واضح ہوجائے گی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک ملک میں ووٹ کی عزت بحال نہیں ہوگی چور اقتدار میں آتے رہیں گے، عمران خان خود ایک چور ہے اور اس کے ساتھی بھی لٹیرے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ سال الیکشن کا سال معلوم ہوتا ہے، عام انتخابات کسی بھی وقت ہوسکتے ہیں، حکومتی اراکین ہمارے ساتھ رابطے کررہے ہیں کہ کوئی اسکیم بنا کر اس حکومت کو ختم کیا جاسکے۔
لیگی رہنما نےوزیراعظم عمران خان کا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سلطان راہی کے ڈائیلاگ بول رہے ہیں کہ چوروں اور ڈکیتوں کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان تو خود 2 نمبر اور چور ہیں،ا نہوں نے عوام کی رائے پر ڈاکا ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوجائے گا، ان کے ہاں لوٹوں اور لٹیروں کی اہمیت ہے، عمران کو بھی جواب دینا ہوگا۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ نوز شریف تین صوبوں میں مقبولیت کےگراف میں سب سے آگے ہیں، عوام نواز شریف کو یاد کررہے ہیں اس کا مطلب ہے کہ سچ کی فتح ہوگئی ہے، نوازشریف عنقریب واپس آئیں گے، عوام کا ساتھ اگر ن لیگ کے ساتھ ہے تو اسے کوئی طاقت بھی اقتدار میں آنے سے نہیں روک سکتی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11khawjaasif.jpg