
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 2 درجن لوگوں نے ن لیگی ٹکٹ کے عوض ای وی ایم مشین کے قانون کو واپس کروانے کی پیشکش کی ہے۔
نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام لائیو ود ندیم ملک میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کی اکثریت پکڑ دھکڑ کرکے پوری کروائی جاتی ہے، ان کے دو درجن لوگ ایسے ہیں جو ہم اسے آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہش مند ہیں اور کہتے ہیں کہ ٹکٹ دے دیں اور ہم سے جو مرضی کروالیں۔
https://twitter.com/x/status/1467891263210991621
طلال چوہدری نے کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں عمران خان کی جگہ کسی اور کو وزیراعظم بنوالیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے مشترکہ اجلاس میں ہونے والی قانون سازی کو بھی واپس کروانے کیلئے تیار ہیں، میں ان دو درجن لوگوں کے آف دی ریکارڈ نام بھی دے سکتا ہوں اور شواہد پیش کرسکتا ہوں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس اپنی کوئی اکثریت نہیں ہے ان کی اپنی جماعت میں کوئی 8 سے 10 گروپس ہیں، ان کی اکثریت کیلئے کبھی بلوچستان عوامی پارٹی کو ملایا جاتا ہے ، کبھی اتحادیوں کو گن پوائنٹ پر منایا جاتا ہے تو کبھی ایم کیو ایم کو بلیک میل کیا جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14talalbhoda.jpg