
حکومت کے اپنی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے مائنس عمران خان کی تجاویز دیناشروع کردی ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی اور ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان خود عہدے سے اتر جائیں تو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو حکومت کا بچنا بہت مشکل لگ رہا ہےتاہم ابھی بھی اگر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا تو بہت سے آپشنز ایسے ہیں جس سے جمہوریت اور پاکستان کے بچنے کے امکانات ہیں۔
انہوں نے مزید پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بچ سکتی ہے اس کیلئے بہت سارے آپشنز ہیں جن پر غور کیا جانا چاہیے، تاہم عمران خان کا وزیراعظم رہنا مجھے مشکل لگ رہا ہے، اگر ابھی بھی عمران خان چاہیں تو تحریک انصاف کی حکومت کو بچا سکتے ہیں۔
اسی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی صاحب کی بات میں وزن ہے، اگر وزیراعظم یہ جان چکےہیں کہ ان کے خلاف عدم اعتماد نے کامیاب ہونا ہے تو انہیں آخری حد تک ایڈونچرزم کرنے سےگریز کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ تحریک انصاف سے ہی کسی ایسے آدمی کو آگے لانے کی کوشش کرے جو اتفاق رائے سے وزیراعظم کا امیدوار بن سکتا ہو تو یہ ایک غلط فیصلہ نہیں ہوگا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/opp11i1i1.jpg