Sarfraz1122
MPA (400+ posts)
جہالت،رسم ورواج یا مذہب کی بنیاد پر کسی بھی انسان سے زیادتی ایک قبیح فعل ہے اور خواتین پر ظلم تو اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس بات سے انکار نہیں کہ پاکستان میں بھی ایسا ہوتا ہے۔لیکن اس کی ذمہ داری دیگر عوامل کو پس پشت ڈال کر اسلام پر ڈال دینا نا انصافی ہے اور یہی بات میرے لئے تکلیف کا باعث بنی۔ کیونکہ اسلام میں ایسا کچھ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں۔ اسلام میں تو عورت کا درجہ اتنا بلند ہے کہ جنت کو ماں کے قدموں تلے رکھ دیا گیا ہے۔بیٹی کی تکریم تو نبی پاک نے اپنی فعل سے واضع کر دی کہ جب آپ کی پیاری بیٹی فاطمہ آتی تھیں تو آپ کھڑے ہو کر استقبال کیا کرتے تھے۔ جتنی عزت،احترام عورت کو اسلام نے دیا ہے شاید ہی کسی اور مذہب نے دیا ہو۔ یہاں میرے کہنے کا مقصد کسی غلط کام کا دفاع یا کسی درست سوچ نہ رکھنے والے فرد کی سوچ کو درست سمجھنا نہیں ہے۔میں صرف کہنا چاہتا ہوں کہ ایسا سب صرف مسلمان ممالک ہی میں نہیں ہوتا دنیا بھر میں ہے۔ اور اسلام تو اس کا بالکل بھی ذمہ دار نہیں۔ اگر کوئی مولوی قتل جیسے انتہائی قدم کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تو وہ اسلامی تعلیمات سے دور اور جہالت کی بنا پر کرتا ہے۔ اسے اسلام سے نتھی نہیں کیا جا سکتا۔
اس کا حل اسلام پر تنقید اور مولوی پر تبرہ کرنا نہیں ہے بلکہ اسلام کا خواتین بارے درست چہرہ عوام کے سامنے لانا ہے۔ ان میں شعور و ادراک پیدا کرنا ہے۔ تعلیم کو عام کرنا ہے۔ شعور بیدار ہوگا تو درست اور غلط کی پہچان ہوگی۔
اگر ایکسپائرڈ نسخوں سے آپ کی مراد آج سے چودہ سو سال پہلے نبی رحمت پر نازل قران پاک کی تعلیمات اور احکامات ہیں تو میرے بھائی یہ ہمارا ایمان ہے۔آپ تو ایسا کہہ سکتے ہیں لیکن ایک مسلمان کے لئے تو یہ قیامت تک آنے والے ہر وقت کے لئے سب سے بہتر اور وقت سے مطابقت رکھنے والے نسخے ہیں۔ اس کی اس جدید دور میں بھی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ آج بھی اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔ اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ اس میں معاشرے کے کسی طبقےکے ساتھ زیادتی کا درس نہیں ۔
Muslims are increasing in number in europe, america and world mainly due to migration , and reproduction rates,freedom of preaching ..as our country population has
Incresed so much and created many problems...
Conversion to christianity in africa ,china,india is more then conversion to islam ..u can check the statatics...
Rational islam scolars of past ibn sina,razi,ibn rushd,ibn khalidon had stated that islamic laws were shaped according to specific time,situation culture of arab .and
Islam laws evolves with time and situation..
Last edited: