
مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے پلےکارڈپر غلط اسپیلنگ لکھنےپر تنقید کرنےوالوں کو جواب دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی لفظ condemn کے غلط اسپیلنگ درج تھے، ان کی پلے کارڈ تھامے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ٹویٹر پر comdemn کا ہیش ٹیگ ٹرینڈنگ میں آگیا۔
حناپرویز بٹ نے اس حوالے سے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئےٹویٹ کی اور کہا کہ اگر condemn کے سپیلنگ پوسٹر بنانے والے نے غلط لکھ دیے تو کونسی قیامت آ گئی؟؟
انہوں نے مزید کہا کہ آپ تو ایسے تنقید کر رہے جیسے زندگی میں آپ سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔۔ بھائی غلطی زندگی کا حصہ ہے، یہ کسی سے بھی ہو سکتی، چھوٹے لوگ دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1562533642161000448
صحافی احتشام الحق نے حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ سپیلنگ کا نہیں بلکہ جہالت کا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1562549518507606017
ایک اور صارف نے کہا کہ عمران خان کے منہ سے خاتم النبین کے لفظ ادا نہ ہونے پر کفر کےفتوے لگانے والوں کو اپنی غلطی پر ہلکی پھلکی تنقید بھی برداشت نہیں ہے،تاہم آپ کی غلطی سےلمز کے تعلیمی معیار پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
واضح رہے کہ حنا پرویز بٹ نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں خاتون جج سے متعلق عمران خان کےبیان کے خلاف ہونے والے ایک احتجاج میں شریک نظر آرہی تھیں، حنا پرویز بٹ نے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر " ہم عمران خان کی جانب سےخاتون جج کو دھمکی دینے کی مذمت کرتے ہیں" درج تھا، تاہم انگلش میں لکھی اس عبارت میں ایک لفظ کے اسپیلنگ غلط تھے۔
https://twitter.com/x/status/1562537310427566080
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hina-galt11.jpg