
چند روز قبل مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس پر آج تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کرارا جواب دیتے ہوئے مریم نواز کے منہ پر ٹیپ لگانے کا مشورہ دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حنا پرویز اب آپ اپنے لیے چوسنی، حمزہ شہباز کے لیے چُھنچھنا اور بیگم صفدر اعوان کے لیے سلوشن ٹیپ بھی اِسی دوکان سے خرید لیں۔
انہوں نے کہا کہ اب آپ پوچھیں گی کہ بیگم صفدر اعوان کے لیے سلوشن ٹیپ کیوں؟ وہ اُن کے منہ پر لگانے کے لیے تاکہ اُن کی ٹاں ٹاں سے عوام کی جان چھوٹے۔
https://twitter.com/x/status/1548933041065705473 یاد رہے کہ کچھ روز قبل لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا تھا کہ وہ ایک کھلونوں والی دکان پر عمران خان کیلئے کھلونے خرید رہی ہیں کیونکہ 17 جولائی کو الیکشن کے رزلٹ آنے کے بعد عمران خان رونے لگیں گے۔
لیگی ایم پی اے نے کہا تھا کہ وہ فرح خان کیلئے باربی ڈول اور عمران خان کیلئے کسی کھلونے کے حوالے سے مشورہ چاہتی ہیں کیونکہ وہ ہار کر روتے رہیں گے اور زد کریں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hina11h1h.jpg