
سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشد شریف نے اپنے خواب کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ کوہ قاف کی خفیہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ تحریک انصاف کو پنجاب میں جیتنے نہیں دینا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےبیان میں ارشد شریف نے اپنے خواب کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ کوہ قاف کی ایک خفیہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان یعنی تحریک انصاف کو کسی صورت پنجاب میں ضمنی انتخاب نہیں جیتنے دینا اور حمزہ کو وزیراعلی برقرار رکھنا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547476592640892928
ارشد شریف کے مطابق کوہ قاف والے شدید غصے میں ہیں، کوہ قاف کے دیو نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں 6سے 7 سیٹیوں سے زیادہ نہیں جیتنے دینا، عمران خان بڑے بڑے جلسے کرکے سمجھتا کیا ہے، عوام کی ایسی کی تیسی۔
https://twitter.com/x/status/1547501764945088513
ارشد شریف نے مطابق کوہ قاف کے دیو نے فیصلہ کیا ہے کہ عمران خان کو بھی سبق سکھانا ہے۔
ارشد شریف کے اس خواب کے احوال پر سینئر صحافی و تجزیہ کار معید پیرزادہ نے کہا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ دھاندلی کے بغیر حمزہ شہباز شریف کو صرف 6 سے 7 سیٹیں مل سکتی ہیں بس۔
معید پیرزادہ نے اپنے ایک ویڈیو لاگ میں ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں پارٹی پوزیشن کا تفصیلی احوال بھی بیان کیا اور بتایا کہ صاف و شفاف انتخابات کے نتیجے میں حمزہ شہباز شریف وزیراعلی برقرار نہیں رہ سکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1547574631833292802
معید پیرزادہ کے اس تبصرے پر ارشدشریف نے ردعمل دیااور کہا کہ"وہ میرے خواب سے ڈرتے ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1547576700418269185
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamzi1h1h11112.jpg
Last edited by a moderator: