
حمزہ شہباز مہمانوں کے سامنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور گانا گانا شروع کردیا۔۔ حاضرین کی حمزہ شہباز کو داد
نجی چینل کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن کی رہائش گاہ میں مہمانوں کے سامنے گفتگو کے دوران فرط جذبات پر قابو نہ پا سکے، اور بھارتی گلوکار محمد رفیع کا گانا گنگنا دیا۔
حمزہ شہباز کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوگئی، جس میں حاضرین ان کی ویڈیو بنارہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ حمزہ شہباز مہمانوں کے سامنے گانا گارہے ہیں اور حاضرین محظوظ ہورہے ہیں۔
حمزہ شہباز نے محمد رفیع کا مشہور گانا ” زندگی تو بے وفا ہے اک دن ٹھکرائے گی" گایا۔گانے کے اختتام پر پر حاضرین نے تالیاں بجاکر خوب داد دی
https://twitter.com/x/status/1495061718619279370
محمد رفیع کا یہ گانا مشہورزمانہ بھارتی فلم "مقدر کا سکندر" میں امیتابھ بچن پر فلمایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حمزہ شہباز کی جنید صفدر کی شادی پر گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حمزہ شہباز نے کشور کمار کا مشہور گانا "ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے" گایا تھا۔
جنید صفدر کی شادی پر نہ صرف حمزہ شہباز بلکہ مریم نواز نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا جبکہ جنید صفدر نے بھی گانا گایا تھا۔
اس سے قبل شہباز شریف بھی متعدد مواقعوں، جلسوں اور ٹی وی شوز میں گانا گاچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zindagib11b.jpg