
آج تحریک انصاف کے منحرف ایم پی اے علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان لڑائی اور شدید تلخ کامی کی خبریں زیرگردش تھی جس کا انکشاف مختلف صحافیوں نے کیا
نجی چینل کے صحافی اسد کھرل نے خبر دی کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں علیم خان اور حمزہ شہباز کے درمیان مبینہ طور پرلڑائی اورتلخ کلامی ہوئی ہے۔ علیم خان نے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی
بعدازاں اینکر عمران خان نے ٹویٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ لاہور کے ایک ہوٹل میں لڑائی کی خبر۔ پنجاب میں بہت کچھ بدل سکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1514018829617164291
ان خبروں پر علیم خان کا ردعمل بھی سامنے آگیا جنہوں نے اسے پرویزالٰہی کا پروپیگنڈا قرار دیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں علیم خان نے لکھا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔
علیم خان نے مزید کہا کہ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔
https://twitter.com/x/status/1514147787461599234
علیم خان نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔ الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
https://twitter.com/x/status/1514147789260922881
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamz1hh1121.jpg