
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ ایک کیس میں بری ہونے کے فوری بعد دوسرے کیس میں گرفتار ہوگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کی ضمانت 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حلیم عادل شیخ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری رہا کردیا جائے۔
تاہم سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا، اس موقع پر پولیس نے بکتر بند اور پرائیوٹ گاڑیوں میں حلیم عادل شیخ کو لےجانے کی کوشش کی۔
رہنما تحریک انصاف کو زبردستی گرفتار کرنے کی کوشش کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جیل کے مرکزی دروازے کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیدیا۔