
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودیہ میں حسین نواز کسی بھی سرکاری سطح کی ملاقات میں شریک نہیں تھے وہ اپنے طور پر عمرہ کے لیۓ آۓ
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں میں تمام میٹنگز میں موجود تھا کسی بھی سرکاری میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے ۔
اس پر کاشف عباسی نے سوال کیا کہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میں اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1521366041384919041
ایک طرف خواجہ آصف یہ دعویٰ کررہے ہیں تو دوسری طرف ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک میٹنگ میں سلمان شہباز، حسین نواز مولانا طاہر اشرفی کیساتھ بالکل بیٹھے ہیں اوراسی فوٹیج میں ولی عہد محمد بن سلمان کو بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو ویسے ہی جھوٹ بولنے کی عادت ہے، ویڈیوز اور تصاویر میں واضح نظر آرہا ہے لیکن خواجہ آصف پیروں پر پانی پڑنے نہیں دے رہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جس میٹنگ میں حسین نواز بیٹھے نظرآرہے ہیں اسی میٹنگ میں ولی عہد محمد بن سلمان بھی نظرآرہے ہیں، کیا محمد بن سلمان اتنے ہی فارغ ہیں کہ وہ غیرسرکاری میٹنگز کریں؟
سوشل میڈیا صارفین نے یہ طنز بھی کیا کہ شاید خواجہ آصف کی نظر کمزور ہے جو انہیں میٹنگ میں بیٹھے حسین نواز نظر نہیں آئے۔
https://twitter.com/x/status/1521377929703432193 https://twitter.com/x/status/1521433255089778690 https://twitter.com/x/status/1521228679975776256
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawaji1i11.jpg