
حکومت کی جانب سے ملکی وغیر ملکی کرنسی بیرون ملک لے جانے پر پابندی کے دعوئے بےمعنی ثابت ہوئے، حریم شاہ لاکھوں پاؤنڈز لیکر لندن پہنچ گئی ہیں۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ نقدی پاؤنڈز پکڑے دیکھی جا سکتی ہیں۔
اس سے قبل بھی متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایسی ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں انہوں نے پیسے کے ڈھیروں کو پراپس کے طور پر استعمال کیا ہے۔ تاہم اس بار حریم شاہ کے پاس اپنی ویڈیو میں نقد رقم شامل کرنے کی ایک معقول وجہ ہے۔
انہوں نے اپنے پاس بڑی رقم دکھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں برطانیہ گئی ہیں حریم شاہ نے کہا آپ "اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جا سکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو عملہ آپ کو پریشان کرے گا۔"
ٹک ٹاکر حریم شاہ کا لندن پہنچنے پر کہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں لیکن دوسروں کے لیے پریشانی ہو سکتی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں کروڑوں میں بھی ہو جب چینج کرائیں تو تھوڑی سی رقم ملتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1481204436357857280
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے محض دعوے کئے تھے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا، کرنسی کی عزت ہو گی ۔ عمران خان نے صرف باتیں کیں اور کچھ نہیں کیا۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مری میں تھوری سی برف پڑی اور اتنے لوگ مر گئے برطانیہ میں اس سے کہیں زیادہ برفباری اور سردی ہے مگر یہاں کبھی کوئی نہیں مرتا۔
دوسری جانب فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی نے متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی ملک سے باہر منتقلی کے الزام میں انکوائری شروع کردی ہے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے تصدیق کی کہ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے، جو 10 جنوری 2022 کو غیر ملکی پرواز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ گئی تھیں۔
عامر فاروقی نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی انکوائری کریں گی جبکہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں ایک مسافر کو 10 ہزار ڈالر یا اس کے مساوی رقم کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت ہے اس سے زائد نقد رقم کے ساتھ سفر نہیں کیا جا سکتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1HareemshaFIA.jpg
Last edited by a moderator: