
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایک شاپنگ بیگ سے یکے بعد دیگرے متعدد شراب کی بوتلیں باہر نکالتی ہیں۔
مزکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حریم شاہ کے ہمراہ ان کے شوہر بلال شاہ بھی موجود ہیں جو کہ ویڈیو بنا رہے ہیں۔
حریم شاہ کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارفین ان سے متعلق اپنے خیالات کا ملا جلا اظہار کر رہے ہیں تاہم ٹک ٹاکر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کومنٹس کو بند کر رکھا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے حریم شاہ شاپنگ بیگ سے شراب کی 4 بوتلیں نکالتی ہیں جن میں گرے گووز، بلیک لیبل اور شیواس ریگل شامل ہیں۔
حریم شاہ کو سنا جا سکتا ہے کہ جب وہ گرے گووز نکالتی ہیں تو بلال شاہ سے کہتی ہیں کہ یہ ان کی پسندیدہ ہے جس پر وہ ہاں میں جواب دیتے ہیں۔
تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ بوتلیں ذاتی استعمال کیلئے حاصل کی ہیں یا کسی کو تحفے میں دینے والی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hareem-shah-ss.jpg