
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شراب کی بوتلوں کو شہد کی بوتلیں قرار دے کر قصہ تمام کر دیا
کچھ روز قبل متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ایک ویڈیو میں شاپنگ بیگ سے یکے بعد دیگرے 4 شراب کی بوتلیں نکالتی ہیں۔
اب ان کا کہنا ہے کہ ان بوتلوں میں شہد تھا جو مجھے شرجیل میمن نے تحفے میں دیا تھا۔
حریم شاہ نے کہا کہ شرجیل میمن کی شہد کی فیکٹری ہے تو انہوں نے تھوڑا سا شہد مجھے بھی تحفے میں دے دیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ وہ شیخ رشید کو کیوں تنگ کرتی ہیں تو جواب میں ٹک ٹاکر نے کہا کہ وہ بلاول کو تنگ کرتے ہیں اس لیے میں انہیں تنگ کرتی ہوں۔
معروف ٹک ٹاکر نے کہا کہ اگر شیخ رشید بلاول بھٹو زرداری کو تنگ کرنا چھوڑ دیں گے تو ہو سکتا ہے کہ میں انہیں تنگ کرنا چھوڑ دوں۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے کتے بہت پسند ہیں میں جب شیخ رشید کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے 2 کتے تحفے میں دیئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے بلاول پسند ہیں میں ان کی شخصیت اور بول چال سے بہت متاثر ہوں وہ منفرد طبیعت کے مالک ہیں اور مجھے منفر چیزیں بہت پسند ہیں۔ حریم نے مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کی شادی پر اس لیے نہیں گئی کیونکہ وہ تو بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کو ان کے کرتوتوں کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہوگا۔ حریم شاہ نے کہا کہ میں جب ان سے ملنے گئی تو وہ خود میرے لیے کھانا لے کر آئے اور خود ہی ڈال کر بھی دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کبھی شہباز شریف اور حمزہ کے ساتھ سیلفی لینے کو دل نہیں کیا اگر کبھی دل کیا تو سیلفی لے سکتی ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hareem-honey-111.jpg