
متنازع اور معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے رواں برس جون کے مہینے میں ایک دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے سندھ کے ایک وزیر سے شادی کر لی ہے، تاہم اب انہوں نے ایک پلیٹ فارم پر دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ تو سب شغل میلہ لگانے کیلئے کہا تھا۔
حریم شاہ نے شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر کے ہمراہ کسی انٹرویو میں شرکت کی، جہاں ان کے شوہر بلال شاہ نے اعتراف کیا کہ انہیں حریم کی صورت میں بہت اچھا جیون ساتھی مل گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر خصوصٰ طور پر اللہ کا شکر ادا کیا۔
حریم کے شوہر بلال شاہ نے کہا کہ ہماری لَو پلس ارینج میرج ہے۔ ہماری شادی کو کئی ماہ ہوچکے ہیں لیکن شادی سے پہلے ہماری نہ زیادہ ملاقاتیں ہوئی تھیں اور نہ ہی فون پر بات ہوتی تھی۔
حریم نے بتایا کہ جب ہماری ملاقات ہوئی تو ہمیں لگا کہ ہمیں شادی کرلینی چاہیے، بلال شاہ سے شادی کرنے پر میرے گھر والے بھی خوش تھے اور ان کی رضامندی شامل تھی لہذا میں نے اپنی فیملی کی وجہ سے انہیں قبول کیا اور ہماری شادی ہوگئی۔
اپنے شوہر کے حوالے سے حریم شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلال اچھے، کیوٹ، معصوم، اپنے کام سے کام رکھنے والے سنجیدہ شخص ہیں۔ مجھے منشیات لینے والے، سگریٹ نوشی کرنے والے لڑکے پسند نہیں تھے اور بلال نہ ہی اسموکنگ کرتے ہیں، نہ نشہ کرتے ہیں، نہ غیبت کرتے ہیں، نہ فضول بولتے ہیں۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے شوہر کی شخصیت میں کوئی خامی نہیں۔ جبکہ بلال شاہ نے حریم شاہ کے بارے میں کہا کہ یہ بہت بیوقوف ہیں بہت جلد ہر کسی پر بھروسہ کرلیتی ہیں، لہذا میں انہیں سمجھاتا ہوں کہ فوراً ہر کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔
حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ نے کہا کہ حریم شاہ جیسی بیوی میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
بلال شاہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ حریم شاہ کو ہر چیز کی آزادی دی ہوئی ہے اور ان پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اس نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیا جس سے مجھے سر جھکانا پڑے، جس دن سے میں نے حریم سے شادی کی ہے اس دن سے لیکر آج تک انہوں نے کہیں میری نظریں جھکنے نہیں دیں۔
شادی کی تقریب سے متعلق حریم شاہ نے بتایا کہ میں شادی بہت سکون اور خاموشی سے کرنا چاہتی تھی، دکھاوا کرنا نہیں چاہتی تھی، لوگ شادیوں میں دکھاوا کرتے ہیں اسراف کرتے ہیں مگر میں یہ سب نہیں چاہتی تھی۔
میزبان نے حریم شاہ سے پوچھا کہ جون میں آپ نے کہا تھا کہ آپ کی شادی رکن سندھ اسمبلی سے ہوئی ہے اور وہ صوبائی وزیر بھی ہیں۔
اس سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا بلال شاہ کا تعلق بھی سیاست سے بہت گہرا ہے اور اس وقت جو میں نے کہا تھا کہ میرے شوہر وزیر ہیں تو وہ میں نے صرف لوگوں کو چھیڑنے اور شغل میلہ لگانے کے لیے کہا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hareemn1n121.jpg
Last edited by a moderator: