[h=1]حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچا کر کوکین کی سمگلنگ[/h]
کولمبیا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے حاملہ ہونے کا بہانہ بنا کر کوکین سمگلنگ کرنے والی جعلی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔
کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاح نے حاملہ ہونے کا ڈھونگ رچا کر کوکین کو اپنے پیٹ میں چھپایا تھا اور وہ کولمبیا میں بوگوٹا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹورنٹو کے لیے جانے والی پرواز پر سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
وہ اگست کے آخر میں کولمبیا آئی تھیں۔
خاتون سیاح ایک خاتون پولیس اہلکار کی توجہ کا مرکز اس وقت بنی جب اہلکار نے مبینہ طور پر ان سے پوچھا کہ وہ کتنے عرصے سے حاملہ ہے۔
اس سوال کے جواب میں جعلی حاملہ خاتون سیاح نے غصے کا اظہار کیا جس کی وجہ سے پولیس کو ان پر شک ہوا اور ان کی تلاشی لی۔
کولمبیا کے انسدادِ منشیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل ایستبان اریاس میلو نے کہا کہسیاح کو خاتون پولیس اہلکار کا سوال پسند نہیں آیا جس کی وجہ سے انھیں شک ہوا۔ پھر بڑے احتیاط سے انھوں نے سیاح خاتون کے پیٹ کو ہاتھ سے چھوا جو انھیں بہت سخت اور ٹھنڈا لگا۔
خاتون نے مبینہ طور پر بتایا کہ وہ سات ماہ کی حاملہ ہے۔
ان کی جسمانی تلاشی پر پولیس نے ان کے لیٹیکس کے مواد سے بنے جعلی بیٹ سے دو کلو گرام کوکین برآمد کیا۔
کولمبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سیاح خاتون پر منشیات رکھنے اور اس کے سمگلنگ کا فردِ جرم عائد کیا جائے گا جس میں انھیں پانچ سے آٹھ سال تک کی جیل کی سزا ہو سکتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے برآمد ہونے والے کوکین کی مالیت 60 ہزار امریکی ڈالر ہے۔
واضح رہے کہ اس سال بوگوٹا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 150 افراد کو منشیات سمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔
کولمبیا کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک تہائی افراد غیر ملکی ہیں۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2013/09/130911_phoney_pregnant_women_arrest_rk.shtml