
وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا نامور صحافی عاصمہ شیرازی کی ٹوئٹ پر رد عمل سامنے آگیا، خاتون صحافی نے معاون خصوصی کو غیر ملکی یونیورسٹی میں بطور پروفیسر لی جانے والی تنخواہ کو اثاثوں میں پوشیدہ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نامور صحافی عاصمہ شیرازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی پر تنقید کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یونیورسٹی نے ابھی تک اُنہیں رکھا ہوا ہے یہ ایک اہم سوال تو ہے ہی لیکن پاکستان میں اپنی تنخواہ اثاثوں میں کیوں چُھپائی یہ ایک بڑا سوال ہے؟ یونیورسٹی کے لیول پر تو سوال اُٹھتا ہی ہے ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1509426486171688963
عاصمہ شیرازی کی ٹوئٹ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجن باجی آپکے جلنےکے کئے یہ بھی بتاتا چلوں کہ ماضی میں جب صرف پڑھاتا تھا تو آج جو کمائی بتائی جا رہی ہے اس سے کئی گنا زیادہ کماتا تھا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حاجن باجی آپکی خدمت کرنے کے لئے میں نے کافی ساری کمائی کی قربانی دی ہے۔ وعدہ ہے جب تک سرکاری حج ہوتے رہیں گے آپکا نام لسٹ میں ٹاپ پر رہے گا۔
https://twitter.com/x/status/1509452441561014277
معاون خصوصی شہباز گل نے ایک اور ٹوئٹ میں عاصمہ شیرازی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا سرکاری حج تو ڈکلئیر نہیں لیکن میری پروفیسری کی آمدن ایف بی آر میں ڈکلئیر ہیں، اور آمدن بینک میں آتی ہے، لفافے میں نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509435863146582023
اس پر عاصمہ شیرازی بھی خاموش نہ رہ پائیں اور شہبازگل کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کہا تھا ناں۔۔ یہی لمبی زبانوں اور چھوٹے دماغ والے ہیں جنہوں نے عمران خان کو ڈبونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
https://twitter.com/x/status/1509603697004888069
انہوں نے مزید کہا کہ میرےحج کی پیمنٹ کی رسیدیں میرے پاس موجود ہیں۔ البتہ آپکی امریکی یونیورسٹی سے تنخواہ کی تفصیل کابینہ ڈویژن کو آپ نے جمع نہیں کرائی۔ رہی بات میری، تو آپ نے ساڑھے تین سال بار بار تحقیقات کروالیں، کچھ ملا ہوتا تو سامنے لاتے،، خالی الزامات نا لگاتے۔
https://twitter.com/x/status/1509603408172531712
شہبازگل پر لگائے گئے الزامات پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی شہباز گل کی حمایت میں بول اٹھے ، انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ زبردستی کا اسکینڈل شہباز گل کو متاثر نہیں کر سکتا، اس ملک میں نہ کوئی صحافتی معیار ہے نہ ہی کوئی فیک نیوز پر چیک،
انہوں نے مزید کہا کہ جب دل کرے کسی پر کچھ بھی چھاپ دو، نہ کوئی پوچھنے والا نہ کوئی قانون اور قانون بناؤ تو آزادی متاثر ہو گئی۔۔۔ ایک شرمناک نظام بس چلا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509494710934679557
واضح رہے کہ نجی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل اب بھی امریکا کی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں۔
یہ دعوی کیا جارہا ہے کہ عزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے امریکی پبلک یونیورسٹی میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کو کابینہ ڈویژن میں ڈکلیئر نہیں کیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل یونیورسٹی آف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں، یونیورسٹی کی جانب سے دی نیوز کو ایک تحریری جواب میں تصدیق کی گئی ہے کہ وہ اب بھی یونیورسٹی کے ملازم ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asma01111h.jpg