جی ٹی روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے تیندوا ہلاک۔ لاش غائب ۔۔

taindwa1h1h131.jpg

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگیانی میں منگل کی رات کو ایک تیندوا گاڑی کی زد میں آک ہلاک ہو گیا، تاہم حیران کن طور پر اس کی لاش کچھ ہی گھنٹوں بعد سڑک سے غائب ہو گئی۔

اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے رات کے اندھیرے میں شوٹ کیا گیا ہے، یہ ویڈیو مبینہ طور پر منگل کی رات کی ہے جس میں ایک شخص بتایا ہے کہ یہ تیندوا ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد اس کی گاڑی سے ٹکرا کر ہلاک ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کی گئی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ وائلڈ لائف منیجمنٹ کی ٹیم کو جب اس کی لاش ریکور کرنے کیلئے بھیجا گیا تو انہیں تیندوے کی لاش نہیں ملی، جس کے غائب ہونے کے خلاف مقامی تھانے میں گمشدگی کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ ویڈیو میں اس کے سر کے قریب خون بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کو اس بارے میں علم ہو تو وہ محکمہ وائلڈ لائف کو باخبر کرے کیونکہ خطرے سے دوچار جانوروں کی باقیات پر قبضہ کرنا بھی قانوناً جرم ہے۔


اس حوالے سے عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جا رہے ہیں تاکہ لاش غائب کرنے والے کا پتہ لگایا جا سکے۔ اس حوالے سے وائلڈ لائف سے منسلک ایک سابق افسر کا کہنا ہے کہ تیندوا شکار کیلئے نکلا ہوگا، اگر کوئی تیندوا مارگلہ کے مغربی کونے تک پہنچ رہا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ مارگلہ میں تیندوے کا مسکن ممکنہ طور پر کم علاقے اور کم شکار جیسے مسائل سے دوچار ہے۔

اس فارسٹرکا خیال ہے کہ یہ صرف مارگلہ کے ایکو سسٹم میں گنجائش کا مسئلہ نہیں ہے، بلکہ ہر طرف سے ہوٹلوں اور تفریح گاہوں کی تعمیر کی شکل میں یہ انسان کے پیدا کردہ مسائل ہیں، جو اس مخلوق کیلئے شکار کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔
 
Last edited by a moderator: