جی ایچ کیو حملہ کیس، 8 افراد ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے

13millghqhqhqh.jpg

عدالت نے جیل حکام کو ملزمان ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے: ذرائع

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں آج 9 مئی (یوم سیاہ) پر جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ پر حملے اور جلائو گھیرائو میں نامزد 8 ملزموں کو ملٹری کورٹ کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی طرف سے انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی تھی۔ درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے 8 نامزد ملزموں کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔


ذرائع کے مطابق ملٹری کورٹ کے حوالے کیے جانے والے ملزموں میں سے لال شاہ، علی حسن، محمد علی فرہاد خان اور شہریار ذوالفقار پر مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے جبکہ راجہ احسان، عمر فاروق اور عبداللہ کیخلاف مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔ تمام ملزمان اس وقت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔ عدالت نے جیل حکام کو ملزمان ملٹری کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی طرف سے 9 مئی (یوم) سیاہ کو جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) گیٹ پر حملے اور پرتشدد احتجاج کے واقعات میں ملوث 12 ملزموں کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزموں کا جرم آفیشل سیکرٹری ایکٹ کی دفع 3,7 اور 9 کے زمرے میں آتا ہے، احکامات انسداد دہشت گردی عدالت حامد حسین کی طرف سے جاری کیے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کور کمانڈر ہائوس لاہور (جناح ہائوس) کے علاوہ پشاور اور مردان میں عسکری تنصیبات پر حملہ آور ہونے والے ملزموں کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کورٹ کے حوالے کیا جا چکا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے حساس عسکری تنصیبات پر حملے کے الزام میں 532 مزید مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ پولیس کی طرف سے وفاقی حکومت کو پاکستان تحریک انصاف کے 245 کارکنوں کے نام بھجوائے گئے تھے تاکہ انہیں پاکستان سے فرار ہونے سے روکا جائے، جن میں 3 سابق اراکین پنجاب اسمبلی میں شامل تھے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ایف آئی اے کو یہ نام بھجوائے گئے تھے تاکہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگائی جا سکے۔
 

Kam

Minister (2k+ posts)
Military courts are unconstitutional. No civil protest can be trialed under military court.

We must not forget, it was a protest by the civilians.
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Foujistaan is doing every illegal step. A country of 230 million zombies. This country is fucked up by napaak fouj.