
جیو نے عمران خان کے بنی گالہ سے غائب ہونیکی خبر پر معذرت کرلی،
گزشتہ روز جیو نیوز نے خبر چلائی تھی کہ اسلام آباد پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے بنی گالہ روانہ ہوگئی ہے اور عمران خان گرفتاری سے بچنے کیلئے نامعلوم مقام پر متنقل ہوگئے ہیں۔
اس پر تحریک انصاف کا موقف بھی سامنے آگیا اور کہا کہ عمران خان ابھی بنی گالا میں موجود ہیں اور ان کے گھر سے کسی نامعلوم جگہ جانے کی خبردرست نہیں۔
جیو نیوز کی جھوٹی خبر کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب شبلی فراز نے عمران خان کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ اپنے پالتو کتے کو کھانا کھلارہے ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں شبلی فراز نے لکھا کہ ’جس وقت خبر آئی کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، عین اس وقت عمران خان کتوں کو کھانا کھلا رہے تھے۔‘
https://twitter.com/x/status/1576219716653195264
دوسرا جب اے آروائی کی اینکر ماریہ میمن نے رات 10 بجے عمران خان کا انٹرویو نشر کیا
جیو نیوز نے اپنے وضاحتی پیغام میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کے بنی گالہ روانہ ہونے اور عمران خان کے نامعلوم مقام پر متنقل ہونے کے ٹکرز کچھ دیر کیلئے غلطی سے چلے، ادارہ اس غلطی پر معذرت خواہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1576272179754196992
غریدہ فاروقی نے بھی یہ خبر بریکنگ نیوز کے طور پر چلائی اور کہا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد عمران خان بنی گالہ سے نامعلوم مقام پر چلے گئے
https://twitter.com/x/status/1576223775221129216
بعدازاں غریدہ فاروقی نے یہ خبر ڈیلیٹ کردی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik1h1h12i11.jpg