
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مجھ پر جیلوں میں سہولیات کی فرمائشوں کا الزام لگانے والا آج خود یہی فرمائشیں کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر عمران خان کی ماضی میں واشنگٹن میں کی گئی ایک تقریر کا کلپ شیئر کیا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جیل میں اے سی، ٹی وی اور گھر کے کھانے کی فرمائشیں کررہے ہیں، ہم نے ان کو جیلوں میں سزا کیلئے بھیجا ہے، ایسی سہولیات کے ساتھ کونسی سزا ہوتی ہے؟
مریم نواز شریف نے یہ کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یا میاں نواز شریف نے ہماری مہینوں اور سالوں کی قید کے دوران ایسی کوئی فرمائش کبھی نہیں کی، تاہم عمران خان نے خود آج عدالت میں یہی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواست دائر کردی ہے، کارما ایک حقیقت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1688600175865184256
مریم نواز شریف کو اس بیان پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنان اور عام صارفین نے مریم کے اس بیان کو سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو ملنے والی سہولیات کی حقیقت سامنے رکھ دی ۔
سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل والے آج بھی اس مشہور فرائی پین کو ڈھونڈ رہے ہیں(جس سے میاں صاحب کے کپڑے استری ہوا کرتے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1688613154878541824
رہنما تحریک انصاف مزمل اسلم نے کہا کہ استری یا فرائنگ پین کونسی کلاس کو دستیاب ہوتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1688604655755079684
صحافی ورک شہباز نے شہباز شریف کی جانب سے جیل میں نواز شریف کو سہولیات کی فراہمی کیلئے لکھےگئے ایک خط کی کاپی شیئرکرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ ڈھونڈنے میں صرف 5 منٹ لگےاور میں سمجھ گیا کہ مریم ایک بار پھر جھوٹ بول رہی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1688601357991751680
صحافی و پروڈیوسر عدیل راجا نے کہا کہ نواز شریف نے تو جیل میں کپڑے استری کرنے کیلئے فرائی پین تک مانگا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1688609626085040128
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ مریم بی بی جھوٹ کا سر پاوں نہیں ہوتا،آپ کے والد کو ہر منگل پورا خاندان ملنے آتا تھا، گھر کے کھانے کی سہولت تھی،آپ کے والد کو الگ کمرہ اور ملازم ملا ہوا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1688605421936979968
عمر سعید نے کہا کہ میاں صاحب جب جیل مین تھے تو اسپیشل کھانا ان کے لیے بن کر جاتا تھا اور میاں صاحب کے لیے سروسز ہسپتال کے کمرے میں نیا واش روم بنایا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1688601108967518216
ایک صارف نے24 دسمبر 2018 میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کو ہی ڈھونڈ نکالا جس میں میاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1688617771159187456
جبکہ ایک صارف نے مسلم لیگ ن کےصدر میاں شہباز شریف کی جانب سے اس وقت کے نگراں وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری رضوی کو لکھے گئےخط کی نقل شیئر کی جس میں شہباز شریف نے جیل میں قید نواز شریف کیلئے سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14fryamoapanmardawa.jpg