اس حلقے میں بسنے والے عجیب لوگ ہیں۔ ووٹ کروڑ پتی امیدواروں کو دیتے ہیں اور نل میں آنے والے گندے پانی کو پی کر مدہوش رہتے ہیں۔ ایک ٹی وی چینل کے اینکر اس محلے کے معائنے پر گئے تو ان کے جوتے کا تلوا سر مست ہو گیا۔ ان گلیوں کے کیچڑ کو صرف دو مرتبہ شاہی جوتے کو چومنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ یہ اور بات ہے کہ محل میں جاتے ہی اس جوتے کو حقارت سے پھینک دیا گیا۔ یہ گلیاں وہ ہیں‘ جہاں سے تین مرتبہ ملک کا وزیر اعظم بننے والی عظیم ہستی‘ گزری اور آئندہ شاید ہی گزرے
http://dunya.com.pk/index.php/author/nazeer-naji/2017-09-17/20714/94036393#.Wb2cqNVL_IU
http://dunya.com.pk/index.php/author/nazeer-naji/2017-09-17/20714/94036393#.Wb2cqNVL_IU