جہلم میں ظلم کی انتہا،ذہنی معذور پر کتا چھوڑ دیا گیا

kut1i11.jpg


جہلم میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا,جہان معمولی تلخ کلامی پر ذہنی معذور پر ظلم کیا گیا،تلخ کلامی کے اوباش نوجوانوں نے ذہنی معذور نوجوان پر کتا چھوڑ دیا، متاثرہ نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا,پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

واقعہ جہلم کی تحصیل پنڈ داد خان میں دو روز قبل پیش آیا,جہاں اوباش نوجوانوں نے آپس کی تلخ کلامی کے بعد ذہنی معذور نوجوان پر کتا چھوڑ دیا، کتے کے حملے سے نوجوان زخمی ہوا, ایف آئی آر میں متاثرہ نوجوان کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا بیٹا مدرسے سے واپس آرہا تھا کہ نوجوانوں نے راستے میں روکا اور تلخ کلامی کے بعد اس پر کتا چھوڑ دیا.

با اثر افراد اور زمیندار تو آج کل بے زبان جانوروں کو بھی نہیں چھوڑ رہے, چنیوٹ میں با اثر زمیندار نے چارہ کھانے پر درانتی سے گدھی کا پیٹ پھاڑ ڈالا تھا,زمیندار ثاقب نے صرف اتنی معمولی بات پر کہ گدھی اس کے کھیتوں میں گھس کر چارہ کھا رہی تھی، پہلے اس پر شدید تشدد کیا اور پھر درانتی سے اس کا پیٹ پھاڑ دیا تھا۔

سانگھڑ میں اونٹنی کی ٹانگ کاٹی گئی,حیدرآباد میں گدھے پر بہیمانہ تشدد کرکے ٹانگ توڑ دی گئی تھی جو چند دن شدید اذیت میں رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا تھا,پنجاب کے علاقوں پنڈی اور وزیرآباد میں گدھوں پر تشدد کے واقعات پیش آئے جب کہ چند دن قبل ایک ظالم نے سرگودھا میں چارہ کھانے پر بھینس کی زبان کاٹ دی تھی۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
پاکستانی بھی بڑے عجیب ہیں یا تو ذہنی معذور کو عدلیہ یا کسی ادارے کا چیف بنا دیتے ہیں یا اس پر کتے چھوڑ دیتے ہی۔
دہرا معیار ہے پاکستانیوں کا زہنی معذور کے لئے حالانکہ سب ذہنی معذوروں کو مینٹل اسائلم میں داخل کرکے علاج کی ضرورت ہوتی ہے کسی ادارے یا عدلیہ کا سربراہ بنانے کی نہیں
بس اتنی سی بات ہے
 

Back
Top