جہاں پڑھتے تھے وہاں والد سموسے فروخت کرتے تھے، گزیٹڈ افسر بننے والی بہنیں

ai1h1i3h2.jpg

پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے قریب واقع قصبے ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے ایک محنت کش کی دو بیٹیوں نے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے,مشکل حالات سے گزرنے والے حبیب انصاری اپنی بیٹیوں کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں,کہتے ہیں زندگی بھر کی محنت رنگ لے آئی ہے۔

انہوں نے کہا دو بیٹیوں کی کامیابی دیکھ رہا ہوں اور باقی بچوں کی کامیابی کے لیے بھی پر امید ہوں۔ آج احساس ہوتا ہے کہ میں نے کئی بار جو مشکل وقت دیکھا تھا اس کا پھل میری سوچ سے بھی زیادہ خوبصورت ہے,حبیب انصاری کے مطابق ’یہ سفر آسان نہیں تھا، ہم 80 کی دہائی سے حیدر آباد اور گردنواح کے علاقے میں سموسے فروخت کر کے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں۔

حبیب انصاری نے بتایا میری بیوی کا اور میرا یہ ماننا تھا کہ بچوں کو اچھی تعلیم دیں گے تو ہی ان کا مستقبل بہتر ہو سکے گا۔ ہم نے کوشش کی بچوں نے ہمارے اعتماد کو درست ثابت کیا، دونوں بیٹیاں صباحت انصاری اور صدف انصاری سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحانات پاس کر کے 17 گریڈ کی افسر لگ گئی ہیں۔ باقی چھ بچے بھی بہت محنت کر رہے ہیں اور امید ہے وہ بھی اچھا مقام حاصل کریں گے۔‘

صباحت انصاری اور صدف انصاری کا کہنا ہے کہ ’ابتدا میں یقین نہیں تھا کہ یہاں تک آ سکیں گے۔ ہم نے اپنے والدین کو دیکھا ہے کہ انہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی ہماری تعلیم پر حرج نہیں آنے دیا، سارا دن والد سموسے فروخت کر کے جو پیسے کماتے اس کا ایک بڑا حصہ ہماری تعلیم پر خرچ کر دیا کرتے۔‘

انہوں نے بتایا کہ عید کے تہوار پر خاندان والوں کی طرح ہم تیاریاں نہیں کیا کرتے تھے، محدود بجٹ میں محدود تیاری کرتے تھے، لیکن سب بہن بھائی والدین کو دیکھتے کہ وہ کتنی محنت کرتے ہیں تو سب خوشی خوشی ہر حال میں اپنا وقت گزارتے اور تعلیم پر توجہ دیتے تھے۔

صباحت انصاری نے کہا اب یہ کامیابی ہمیں ملی ہے، تو ہم سے زیادہ ہمارے والدین خوش ہیں۔ ان کی زندگی بھر کی محنت رنگ لے آئی ہے,ہمیں یاد ہے ہمارے والد بہت زیادہ محنت کر کے ہماری فیس اور پڑھائی کے لیے پیسے جمع کرتے تھے، کبھی کمیٹی دیر سے ملنی ہوتی تھی تو کسی سے قرض لے کر ہماری فیس جمع کروایا کرتے تھے۔

’انہوں نے کبھی غربت کو ہماری تعلیم کے آڑے نہیں آنے دیا، جس یونیورسٹی میں ہم پڑھتے تھے وہاں ہمارے والد سموسے فروخت کرتے تھے۔ اس پر ہم نے کبھی شرمندگی محسوس نہیں کی بلکہ فخر کیا کہ ہمارے والد محنت کر کے ہمیں پال رہے ہیں، ہماری اچھی پڑھائی کروا رہے ہیں تاکہ ہم معاشرے میں اپنا مقام حاصل کر سکیں,اگر محنت اور لگن ہو تو کوئی بھی کام مشکل نہیں ہوتا۔ پہلی بار میں جب سیلکٹ نہیں ہو سکی تو دل دکھا بھی اور رونا بھی آیا لیکن پھر گھر والوں نے بہت حوصلہ دیا، سپورٹ کیا اور آج یہ نتیجہ سب کے سامنے ہے کہ ہم دونوں بہنیں اچھی نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
 
waseem137

Minister (2k+ posts)
پاکستان میں افسر بننے کا مقصد صرف اور صرف ایلیٹ کلاس کا حصہ بننا اور حرام کھانا ہے۔ باقی سب بکواس ہے۔ کاش یہ چڑیلیں سائینسدان بنی ہوتی تو شاید کچھ فخر ہوتا۔ کل کو یہی دونوں افسر شاہی کے لیے عوام پر ڈنڈے برسائیں گی۔ لہذا بھاڑ میں جائیں۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)

اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں
خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ
 
MSUMAIRZ

MPA (400+ posts)

So true.. Sindh is growth area for CORRUPT and INCOMPETENT OFFICERS.
 
MSUMAIRZ

MPA (400+ posts)

اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں
خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ
Oh Bhai there are lots of examples of people of certain background becoming officers and proved to be CORRUPT...AHED CHEEMA, FAWAD HASAN FAWAD, ASIM MUNEER, BAJWA, and lot of others.
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
Oh Bhai there are lots of examples of people of certain background becoming officers and proved to be CORRUPT...AHED CHEEMA, FAWAD HASAN FAWAD, ASIM MUNEER, BAJWA, and lot of others.
It is not regarding whether they will indeed turn corrupt or not. This story is about a family of poor who struggled and earned their reward through hard work. We should all appreciate their true struggle, his father's contribution of earning Rizq e Halal to raise his kinds. These PTI trolls lost their moral compass so much that they start to hate mongering even those who earn their Rizq Halal and spend it on their kids.
 
I am not against Poverty or Poor Background but problem is Peer Pressure. USMAN BUZDAAR was corrupted by his peers.
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
I am not against Poverty or Poor Background but problem is Peer Pressure. USMAN BUZDAAR was corrupted by his peers.
No one is promoting or applauding corruption. We should all try the honest people who come up on their merit and occupy these posts. My belief is that if you are raised with Halal Rizq and work hard to get the position in society, you would promote honest and transparent environment on those departments.
 
Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)

اپنی محرومی کے احساس سے شرمندہ ہیں
خود نہیں رکھتے تو اوروں کے بجھاتے ہیں چراغ
ہر چراغ اس ملک کے عوام کی زندگی میں تاریکی پیدا کرے گا۔
 
Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
AAP key ABBA jee AHAD CHEEMA is a BILLIONAIRE.. Mubarak ho
You are losing it fast. Ahad applied, got rejected and then reinstated by Governor. If the principal thought they interfere, he should have sought court assistance. Or simply resign, He chose to resign and that is the end of the story.