جہانگیرترین اور مولانا فضل الرحمان میں ملاقات کی خبروں کی حقیقت کیا ہے؟

tarii1n1122.jpg


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین میں 2 روز قبل ملاقات کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

نجی چینل جیو نیوز اور آے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی چوہدری برادران سے ملاقات کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی، اس ملاقات کا اہتمام دونوں رہنماؤں کے کچھ مشترکہ دوستوں نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق آدھے گھنٹے کی اس مختصر ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نےجہانگیر ترین سے ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات کی اور ان سے حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے تعاون کی درخواست بھی کی۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے مولانا کو انکار کر دیا ہے۔


میڈیا پر چلنے والی ان خبروں پر جہانگیرترین اور مولانا فضل الرحمان کے ترجمانوں کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما اکرم خان درانی نے مولانا فضل الرحمان کی جہانگیر ترین سے ملاقات کی خبروں کی تردید کر دی۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اکرم درانی نے کہا کہ ابھی جہانگیر ترین سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، پی ڈی ایم کی کمیٹی ان سے رابطہ کرے گی۔

نجی چینل کے صحافی فہیم اختر کے مطابق جہانگیرترین نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات نہیں ہوئی،ملاقات سے متعلق خبریں جھوٹی ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین سے ملاقات نہیں ہوئی،مولانا فضل الرحمن ملتان میں موجود ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1493108986685632512
سماء سے تعلق رکھنےو الے رپورٹر عدیل احسن کے مطابق خبر ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے موجودہ سیاسی صورت حال اور مستقبل کے معاملات پر جہانگیر ترین اور ان کے دوستوں کا تعاون طلب کیا ہے مگر جہانگیر ترین اور مولانا کے قریبی ساتھیوں نے اس ملاقات کی کھلے الفاظ میں تردید کی ہے

https://twitter.com/x/status/1493300730891063304
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
منافق اعظم دین فروش لعنتی اور مودی کا پالتو کتا بھونکتا تو ہے مگر بھونکتا بھی جھوٹ ہے
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

کچھ تو کرنا پڑے گا سخت دن ، بیروزگاری آج بھی فضل الرحمن نے حلوے کے ساتھ لسی سے گزارا کیا​

 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)

کچھ تو کرنا پڑے گا سخت دن ، بیروزگاری آج بھی فضل الرحمن نے حلوے کے ساتھ لسی سے گزارا کیا​

اور وہ بھی پلے سے جسکی عادت اسکے باپ سمیت خاندان میں کسئ کو نہیں۔
ویسے بھی اگر کوئی بے لوث ہوکر کھلا پلا دیتا تو یہ بیمار پڑ جاتا کیونکہ حلال کا مال اس لعنتی کو ۂضم ہی نہیں ہوتا اپنے باپ کی طرح
 

Back
Top