
رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے عمران خان کی امریکی سفیر سے رابطے کی خبروں کو مسترد کر دیا اور واضح کہا کہ ایبسولوٹلی ناٹ کہنے والا اپنے مؤقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف ماہر قانون اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی امریکی سفیر سے رابطے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بابراعوان نے مزید کہا سرکاری میڈیا سیل عوام میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اسی لیے جھوٹی لیکس میں اس سیل کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1557793230758051840
بابراعوان نے سرکاری میڈیا سیل کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا خداکا خوف کرو، ایبسولوٹلی ناٹ کہنے والا (عمران خان) ڈٹ کر اپنے مؤقف پر کھڑا ہے۔
یاد رہے کہ ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں دعوے کیے جا رہے ہیں کہ وزیراعلیٰ محمود خان سے امریکی سفیر کی ملاقات کے دوران وہ انہیں سائیڈ روم میں لے گئے جہاں عمران خان سے ڈونلڈ بلوم کی بات کرائی۔
اس گفتگو سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہےکہ اس دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کے خیالات کو امریکی حکومت کا مؤقف نہیں بننا چاہیے تھا۔ پاکستان کے عوام نے اسی لیے امریکا کے خلاف شدید ردعمل دیا۔ جب کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ مجھے ذمہ داری سنبھالے دو ماہ کا عرصہ ہوا ہے، آپ کی بات سے اپنی حکومت کو آگاہ کروں گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5babarawanjhotileak.jpg